ہدیہ

ترکہ کی تقسیم

فتوی نمبر :
73472
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

ترکہ کی تقسیم

السلام علیکم! میں مسمی اسمعیل بٹ ولد غلام رسول بٹ: ایک فتوی حاصل کرنے کے لئے تحریری طور پر عرض کررہا ہوں، کہ میرے ماموں محمد فاروق ولد بشیر احمد (مرحوم) مورخہ: 4 اپریل 2019 کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ کارڈیو میں انتقال کرگئے تھے، میری ممانی عظمی سلطانہ ولد سید احمد حسین کا انتقال 18 اگست 2023 ڈاؤ ہسپتال کراچی میں ہواتھا، میرے ماموں مکان نمبر R-272 بلاک 19 فیڈرل بی ایریا کراچی میں رہ رہے تھے، یہ مکان میری ممانی اور ماموں دونوں فریقین کے نام ہے، دونوں فریقین پراپرٹی کے آدھے آدھے مالک تھے، میرے ماموں نے اس مکان میں سے اپنے حصہ کا آدھا حصہ اپنی زندگی میں ہی قانونی کاغذات میں میری ممانی، محمد فاروق کی زوجہ عظمی سلطانہ کے نام کردیا تھا، جوکہ بطور گفٹ تھا، اور اسکا قبضہ بھی عظمی سلطانہ کو دیدیا تھا، جبکہ باقی آدھا حصہ میرے ماموں کے نام پر ہے، اس وقت یہ مکان میری ممانی کے بھائی کے پاس ہے، میرے ماموں کی کوئی اولاد نہیں تھی، اب ممانی کی طرف سے انکا بھائی سید مسرور احمد سبزواری وارث ہے اور میرے ماموں کی طرف سے ان کی تین بہنیں، دو کا انتقال فاروق صاحب سے پہلے ہوگیا تھا، جبکہ ایک بہن کا انتقال بعد میں 2022 میں ہوا تھا۔
محمدفاروق صاحب کا انتقال 2019 میں ہوا، ان کی بہنوں کی تفصیل درج ذیل ہے:
1ـ صغیرہ فاطمہ(مرحومہ)2022 میں انتقال ہوا،انکی اولاد میں تین لڑکے اور تین لڑکیا ہیں، سب شادی شدہ ہیں۔
2ـ ریشماء(مرحومہ) 2005 میں انتقال ہوا، اولاد میں تین لڑکے اور ایک لڑکی ہیں، سب شادی شدہ ہیں ۔
3ـشاہانہ (مرحومہ) 2013 میں انتقال ہوا،انکی اولاد میں تین لڑکے اور چار لڑکیاں ہیں سب شادی شدہ ہیں۔
جبکہ ممانی عظمی سلطانہ (مرحومہ) کا انتقال 2023 میں ہوا، انکے ورثاء میں ایک بھائی سید مسرور سبزواری (حیات) ہیں۔
میرے ماموں محمد فاروق کی دو شادیاں ہوئی تھیں، 1991 میں محمد فاروق نے سول فیملی سوئٹ کیس جج صاحب نے تین ،چار دفعہ انکی بیوی کو بلایا وہ نہیں آئیں تو جج نے فاروق کے حق میں فیصلہ دیدیا اور پہلی زوجہ کو فارغ کردیا، جس کا آرڈر آج بھی موجود ہے،
اسکے بعد دوسری شادی عظمی سلطانہ(مرحومہ) سے 1992 میں ہوئی، جوکہ ان کی وفات تک انکے ساتھ ہی تھیں، اور اس مکان میں میری ممانی نے اپنی عدت پوری کی اور اپنی وفات تک اسی مکان میں ہی رہیں، اس مکان کے علاوہ ایک گاڑی بھی موجود ہے، جوکہ مکمل طور پر محمد فاروق کے نام ہے، آپ سے گزارش ہے کہ قرآن وسنت کی روشنی میں اس پراپرٹی کی تقسیم کا جو صحیح معاملہ بنتا ہے، اس کا جواب تحریر کی صورت میں دیں، اور ہر فریق کا الگ الگ حصہ تحریر کریں۔
نوٹ: سائل سے بذریعہ موبائل فون معلوم ہوا کہ، محمد فاروق مرحوم کا مذکور بہنوں کے علاوہ (بھائی، چچا، اور چچازاد وغیرہ میں سے) کوئی بھی وارث نہیں ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ تفصیل کے مطابق سائل کے ماموں مرحوم نے اگر زندگی میں اپنے مکان کا آدھا حصہ باقاعدہ مالکانہ قبضے کیساتھ الگ کرکے اپنی بیوی (سائل کی ممانی)کو دیدیا تھا،تو ایسی صورت میں شرعاً سائل کی ممانی مرحومہ اس آدھے مکان کی مالک بن چکی تھی، اور مرحومہ کا انتقال چونکہ اپنے شوہر مرحوم کی وفات کے بعد ہوا ہے، اس لئے وہ شرعاً اپنے شرعی حصے کے بقدر رمرحوم شوہر کے ترکہ میں بھی حصہ دار ہونگی، چنانچہ اب مرحومہ کی وفات کے بعد آدھا مکان، مرحوم شوہر کے ترکہ میں سے مرحومہ کو ملنے والاحصہ اور اسکے علاوہ مرحومہ نے بوقت انتقال اپنی ملکیت میں جوکچھ چھوڑاہو وہ سارا کاسارا مرحومہ کا ترکہ شمار ہوگا، چنانچہ سائل کی مرحومہ ممانی کے ورثاء میں سے اگر ایک بھائی کے علاوہ (والدین، اور اولاد وغیرہ میں سے) اور کووئی موجود نہ تو مرحومہ کے ترکہ میں سے حقوق متقدمہ علی المیراث (واجب الاداء قرضوں کی ادائیگی اور جائز وصیت پر ایک تہائی (1/3)حصے کی حدتک عمل کرنے) کے بعد جوکچھ بچ جائے اس سب کا مالک اور حقدار شرعاً مرحومہ کا بھائی ہوگا۔
جبکہ سائل کے ماموں کا ترکہ اصول میراث کے مطابق انکے ورثاء میں اس طرح سے تقسیم ہوگا کہ، مرحوم نے بوقت انتقال جوکچھ منقولہ وغیر منقولہ مال وجائیداد، سونا، چاندی، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز وسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے، وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے، جس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض واجب الاداء ہو یا اس نے بیوہ کا حق مہر ادا نہ کیا ہو، تو وہ ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) حصے کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل بارہ(12) حصے بنائے جائیں، جن میں سے تین (3) حصے مرحوم کی بیوہ عظمی سلطانہ کے حصہ ہے جو کہ اس کے بھائی کو دیئے جائیں، جبکہ مرحوم کے ہر بھانجے(مرحومہ صغیرہ فاطمہ کے بیٹوں میں سے ہر ایک کو دو(2) حصے، اور ہر بھانجی(مرحومہ صغیرہ فاطمہ) کی ہر بیٹی کو ایک(1) حصہ دیدیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار: (وتتم) الھبۃ (بالقبض) الکامل (ولو الموھوب شاغلا لملک الواھب لامشغولا بہ) والاصل ان الموھوب ان مشغولا بملک الواھب منع تماتمھا وان شاغلا لا الخ (ج5 صـ690-691 کتاب الھبۃ ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73472کی تصدیق کریں
0     80
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 2
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات