آپ سے یہ معلوم کرنا تھا کہ "لائبہ " نام کے کیا معنی ہیں اور یہ کس زبان کا لفظ ہے؟ کیا یہ بات درست ہے کہ حدیث میں آیا ہے کہ دجال کے لشکر میں اس کی حفاظت پر مامور ایک عورت ہوگی، اس کا نام "لائبہ" ہوگا؟ کیا کسی اور اسپیلنگ میں لکھنے سے اس نام کے وہ معنی بن جاتے ہیں؟ براہ ِمہربانی دونوں سوالات کے جواب درکار ہیں۔
"لائبہ " عربی زبان کا لفظ اور اس کا معنی "پیاسی عورت " ہے اس لئےاس معنی کے لحاظ سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے،لہذا بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات رضی اللہ عنہن یا مسلمان خواتین کے ناموں میں سے کسی نام پر یا اچھا بامعنی نام رکھا جائے۔ جبکہ دجال کے لشکر میں "لائبہ عورت" کے متعلق کوئی حدیث تلاشِ بسیار کے باوجود ہمیں کتبِ احادیث میں نہیں مل سکی ۔
کما فی المعجم الوسیط: (لاب) الرجل أو البعیر لوبا و لوابا و لوبانا: عطش و استدار حول الماء و ھو عطشان لا یصل الیہ فهو لائب (ج) لؤوب و لوب و لوائب يقال إبل لوب و لوائب و هی لائبة و الجمع لوائب، (ج: 2، ص: 844) ۔و اللہ اعلم