میں اپنے بیٹے کا نام انشال رکھنا چاہتا ہوں ،مجھے انشال نام کے مطلب اور معنی بتائیے ؟آپ کی مہربانی ہوگی ،انگلش میں اسپیلنگ (آئی،این ،ایس،ایچ ،اے،ایل ) ہے ۔
"انشل " اگر حمزہ مفتوحہ اور الف کے بغیر ہو تو اسکے معنی ٰاچک لینے والا ، ڈس لینے والا، اور چھین لینے والا ہیں ، جیسا کہ اسکی وضاحت ہمارے سابقہ فتوٰی نمبر 449674 میں مذکور ہے جو سائل کے استفتاء کے جواب میں جاری ہوا تھا، لیکن اگر" انشال " بكسر الھمزہ اور الف کے ساتھ ہو تو اسکے معنی " ھانڈی سے گوشت نکالنا اور ھڈی کے اوپر سے دانتوں کے ذریعہ گوشت نوچ کر کھانا ہیں لہذا "انشال" نام رکھنے کی اگر چہ گنجائش ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ بچے کا ایسا نام رکھا جائے جائے جو عبودیت کے معنی کو شامل ہونے یا اللہ تعالٰی کے کسی محبوب یانیکوکار بندے کی نشاندہی کرتا ہو ، جیسے عبد الله، عبد الرحمان ، ابراہیم .،محمد عیسی ، طلحہ ابوبکر، عمر عثمان، زبیر، علی، کاشر ، عکرمہ ، اور حسان وغیرہ۔