میں صرف اتنا جاننا چاہتا ہوں کہ کوئی شخص اپنی بچی کا نام" نور فاطمہ"رکھ سکتا ہے ؟
کسی بچی کا نام اگرمحض " فاطمہ " رکھ دیا جائے تو یہ بلاشبہ درست اور ایک مبارک نام ہے ، جب کہ اس کے ساتھ لفظ " نور " کا اضافہ کرکےنور فاطمہ نام رکھنا بھی اگر چہ فی نفسہ جائز اور درست ہے،مگر اس سے مقصود اگر اہل تشیع و روافض کے ساتھ تشبیہ اور ان کی نقل ہو ، تو اس سے احتراز لازم ہے۔