طلاق

میں نے تمہیں Divorce(ڈیورس)دی سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
71069
| تاریخ :
2024-02-20
معاملات / احکام طلاق / طلاق

میں نے تمہیں Divorce(ڈیورس)دی سے طلاق کا حکم

السلام علیکم! شوہر نے اپنے گھر سے تین دن تک رابطہ کرنے کے باوجود اپنی بیوی سے رابطہ نہیں ہوا، تیسری رات اپنے والد اور بھائی کے ساتھ آکر تحریری اسٹامپ پیپر پر طلاق نامہ اور اپنی بیوی سے 31/01/2024 کو اس طرح 3 مرتبہ کہا کہ " میں نے تمہیں Divorce دی ، Divorce دی، Divorce دی " اور کہا کہ 3 دن میں یہ فلیٹ چھوڑ دو، اور اپنا سامان لے جاؤ، ایک بیٹا ہے جو کہ آٹھ ماہ کا ہے، اب یہ طلاق ہوگئی ہے یا کوئی گنجائش ہے؟ نان و نفقہ کا کیا حکم ہے؟ اور بیوی کو جو گفٹ / منہ دکھائی شادی پر ملی ہے اسکا شرعی حکم اور بچے کے لئے کیا حکم ہے؟ لڑکی دیوبند مسلک کی ہے جبکہ لڑکا اہلحدیث مسلک کا ہے، قرآن و حدیث کی روشنی میں ہمیں کیا کرنا ہے ؟اس معاملہ میں فتوٰی دیں۔
نوٹ! لڑکی کا نام سحر ہے جبکہ طلاق نامہ میں Spelling سِحر لکھی ہوئی ہے، اور لڑکی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کررہی ہے، کیا عدت کے دوران یونیورسٹی جا کر کلاس لے سکتی ہے مکمل پردہ کے ساتھ؟ اگر یہ سیمسٹر نکل گیا تو اس کی Study رک جائے گی، نیا ایڈمیشن لینا پڑے گا، کیونکہ پہلے بھی فرسٹ سیمسٹر رہ گیا ہے بچہ کی پیدائش کے دوران، اگر ہمارے دین میں اس کی اجازت ہے کہ پردہ میں کلاسز لے سکتی ہے تو ہمیں گائیڈ کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں نکاح و رخصتی کے بعد جب شوہر نے مذکور الفاظ " میں نے تمہیں Divorce دی ، Divorce دی، Divorce دی" کے ذریعہ اپنی بیوی کو طلاق دیدی ہےتو ان الفاظ سے اس کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا،اور عورت ایامِ عدت گزر جانے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے جبکہ لڑکے کی عمر سات سال ہونے تک اس کی پرورش کی زیادہ حقدار اس کی ماں ہے، بشرطیکہ اس دوران وہ بچے کے کسی غیر ذی رحم سے نکاح نہ کرے، اسی طرح دورانِ عدت مطلقہ بیوی شوہر کے گھر یا شوہر کی اجازت سے میکے میں عدت گزار رہی ہو تو عدت کا نفقہ بھی شوہر پر لازم ہوگا اور اگر شوہر کی اجازت کے بغیر از خود میکے میں جا کر عدت گزار رہی ہو تو پھر عدت کا نفقہ شوہر پر لازم نہیں ہوگا، تاہم نکاح اور رخصتی کے موقع پر لڑکے کی طرف سے جو تحفے اور منہ دکھائی وغیرہ بیوی کو دیئے تھے وہ سب بیوی کی ملکیت ہے، اب طلاق کی صورت میں شوہر کے لئے اس کی واپسی کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے، جبکہ عدت کے دوران شدید عذر یا کسی واقعی مجبوری کے بغیر گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں ، لہٰذا جب تک عدت مکمل نہ ہوجائے، تب تک کلاس کے لئے نکلنا جائز نہیں ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ
وکما فی الھندیۃ: وإذا قال لإمرأتہ أنت طالق و طالق و طالق و لم یعلقہ بالشرط إن کانت مدخولۃ طلقت ثلاثاً و إن کانت غیر مدخولۃ طلقت واحدۃ و کذا إذا قال أنت طالق فطالق فطالق أو ثم طالق ثم طالق أو طالق طالق الخ ( الباب الثانی فی ایقاع الطلاق ج ۱ ص ۳۵۵ ط: ماجدیہ)۔
و فیھا ایضاً: وإن کان الطلاق ثلاثاً فی الحرۃ و ثنتین فی الامۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجاً غیرہ نکاحاً صحیحاً و یدخل بھا ثم یطلقھا أو یموت عنھا الخ ( فصل فیما تحل بہ المطلقۃ ج ۱ ص ۴۷۳ ط: ماجدیہ) ۔
و فیھا ایضاً: أحق الناس بحضانة الصغير حال قيام النكاح أو بعد الفرقة الأم إلا أن تكون مرتدة أو فاجرة غير مأمونة كذا في الكافي. سواء لحقت المرتدة بدار الحرب أم لا، فإن تابت فهي أحق به كذا في البحر الرائق. وكذا لو كانت سارقة أو مغنية أو نائحة فلا حق لها ( الی قولہ) وإن لم يكن له أم تستحق الحضانة بأن كانت غير أهل للحضانة أو متزوجة بغير محرم أو ماتت فأم الأم أولى من كل واحدة، وإن علت، فإن لم يكن للأم أم فأم الأب أولى ممن سواها، وإن علت كذا في فتح القدير الخ ( الباب السادس ج 1 ص 541 ط: ماجدیہ)۔
و فیھا ایضاً: ولا یتم الھبۃ الا مقبوضۃ الخ ( کتاب الھبۃ، ج 4 ص 377 ط: ماجدیہ)۔
و فی الدر المختار: (وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (في بيت وجبت فيه) ولا يخرحان منه (إلا أن تخرج، أو يتهدم المنزل أو تخاف) انهدامه الخ ( کتاب الھبۃ ج 4 ص 377 ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71069کی تصدیق کریں
0     1082
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات