طلاق

طلاق دی تھی لیکن جج کے سامنے جھوٹی قسم کھائی کہ نہیں دی تو کیا حکم ہوگا ؟

فتوی نمبر :
70968
| تاریخ :
2024-02-16
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق دی تھی لیکن جج کے سامنے جھوٹی قسم کھائی کہ نہیں دی تو کیا حکم ہوگا ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی، لیکن جب میں کورٹ میں پیش ہوا تو میں نے اللہ کی جھوٹی قسم کھا کے بول دیا کہ میں نے نہیں دی، جج نے مجھ سے حلف لیا تھا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کے بولو کہ تم نے نہیں دی، میں نے جھوٹ بول دیا اللہ کو حاضر ناظر جان کر۔ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بعد جب جج کے سامنے جھوٹی قسم کھائی تو اس کی وجہ سے طلاق کے وقوع پر کوئی اثر نہیں پڑا بلکہ وہ طلاق واقع ہو چکی ہے، البتہ اس جھوٹی قسم کھانے کی وجہ سے سائل سخت گناہ گار ہوا ہے، اس پر لازم ہے کہ اپنے اس گناہ پر بصدقِ دل توبہ و استغفار کرے اور آئندہ کے لئے دوبارہ اس قسم کے ناجائز کاموں سے مکمل اجتناب کرے جبکہ سائل نے اگر صریح الفاظ میں ایک یا دو طلاقیں دی ہوں تو دورانِ عدت سائل کو رجوع کا حق حاصل ہے، ورنہ رجوع نہ کرنے کی صورت میں عدت گزرنے پر نکاح بالکل ختم ہو کر عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح البخاری: الکبائر الإشراک باللہ، وعقوق الوالدین، وقتل النفس، والیمین الغموس
وفی الدر المختار: (ٖغموس) تغمسہ فی الإثم ثم النار، وھی کبیرۃ مطلقا، لکن إثم الکبائر متفاوت نھر(إن حلف علی کاذب عمدا) ولو غیر فعل أو ترک کواللہ إنہ حجز الآن فی ماض(کواللہ ما فعلت) کذا (عالما بفعلہ أو) حال (إلی قولہ) (ویأثم بھا) فتلزمہ التوبۃ الخ (کتاب الأیمان ج3 صـ 705 ط: سعید)
و فی رد المحتار: تحت (قولہ فتلزمہ التوبۃ) إذ لا کفارۃ فی الغموس یرتفع بھا الإثم فتعینت التوبۃ للتخلص منہ اھ (کتاب الأیمان ج3 صـ706 ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70968کی تصدیق کریں
0     515
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات