طلاق

شوہر کا حقوقِ زوجیت سے محروم ہونے پر بیوی کے لئے حکم

فتوی نمبر :
70829
| تاریخ :
2024-02-11
معاملات / احکام طلاق / طلاق

شوہر کا حقوقِ زوجیت سے محروم ہونے پر بیوی کے لئے حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت کا پانچ سال قبل نکاح ہوا، اور انکے شوہر حقوقِ زوجیت ادا کرنے سے قاصر ہے، اور اخلاقی اعتبار سے بھی شوہر کا رویہ درست نہیں، مذکور عورت کو ان کے والدین عید الضحی کے بعد اپنے گھر لے گئے اور تقریباً یہ پانچ ماہ والدین کے ساتھ رہی پھر جرگہ کے ساتھ والدین نے جرگہ میں سے ایک شخص کو ضامن بنا کر لڑکی کے گھر بھیج دیا، پھر یہ عورت ایک ماہ دس دن شوہر کے گھر رہی چنانچہ پھر بھی شوہر کے گھر والوں کا اور شوہر کا رویہ درست نہ ہوا اور شوہر لڑکی کے قریب بھی نہیں آیا، لڑکی کے والدین نے دوبارہ لڑکی کو اپنے گھر بلایا اور لڑکی نے ان کو پوری صورتحال سے آگاہ کیا، پھر دوبارہ جرگہ ہوا جس میں لڑکے نے اس بات کا اقرار کیا کہ میں حقوقِ زوجیت ادا کرنے سے قاصر ہوں، اور جرگہ میں طے ہوا کہ لڑکے کو علاج کے لئے دو ماہ کی مہلت دی جائے، بعد میں پھر لڑکی کے والدین نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں پر اعتبار نہیں ہے ، لہذا اس جرگے کو تحریری صورت میں لکھا جائے، چنانچہ اس تحریر پر سب نے دستخط کیے لیکن لڑکے کے دادا نے دستخط کرنے سے انکار کیا۔ (بالفاظِ دیگر لڑکے کا دادا اس رشتہ کو کسی صورت ختم کرنے پر راضی نہیں ہے) اب پوچھنا یہ ہے کہ لڑکے کے دادا کا رکاوٹ بننا شرعاً کیسا ہے ؟ اور مذکورہ لڑکی کے لئے شرعی اعتبار سے کیا حکم ہے ؟ شکریہ
نوٹ: شروع کے تین مہینے صحیح تھا ، حقوقِ زوجیت بھی ادا کرتا رہا، لیکن اس کے بعد پھر میرے قریب نہیں آیا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو، اس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو ، اس طور پر کہ سائلہ کا شوہر نکاح کے ابتدائی ایام میں صحت مند اور حقوقِ زوجیت پر قادر ہونے کے باوجود اب حقوقِ زوجیت ادا کرنے سے قاصر ہو، اور وہ اس بات کا اقرار بھی کر رہا ہو ، تو ایسی صورت میں سائلہ اور اس کے گھر والوں کو چاہیئے کہ اسے کچھ عرصہ اپنا علاج کرانے کی مہلت دیدیں اور اس عرصہ میں اگر علاج معالجہ کے ذریعہ شوہر حقِ زوجیت ادا کرنے پر قادر ہو جائے، تو ٹھیک ہے، وگرنہ بصورت دیگر علاج معالجہ کے باوجود مایوسی کی صورت میں اسے چاہیئے کہ وہ اپنی بیوی (سائلہ) کو طلاق دے کر اپنے نکاح کے بندھن سے آزاد کردے، تاکہ وہ ایامِ عدت گزارنے کے بعد اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں آزاد ہو، جبکہ اس سلسلہ میں شوہر کا علاج کے نتیجہ میں ہم بستری پر قدرت نہ ہونے کے بعد بھی بیوی کو اپنی زوجیت سے علیحدہ نہ کرنا اور اسے یو ں ہی لٹکائے رکھنے پر اصرار کرنا اور شوہر اور اس کے دادا سمیت خاندان کے تمام ذمہ دار افراد کا اس شرعی حکم کی تعمیل میں رکاوٹ بننا شرعاً جائز نہیں بلکہ اپنے اس غیر شرعی رویہ کی وجہ سے وہ بھی گناہ گار ہو رہے ہیں ، اس لئے انہیں اپنے اس طرزِ عمل سے احتراز چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الدر المختار: (ویقع طلاق کل زوج بالغ عاقل) ولو تقدیرا بدائع الخ (کتاب الطلاق ج3 صـ 235 ط: سعید)
و فی رد المحتار : تحت ( قولہ أی القدرۃ علی وطء ) أی الاعتدال فی التوقان ان لا یکون بالمعنی المار فی الواجب و الفرض و ھو شدۃ الاشتیاق ، و أن لا یکون فی غایۃ الفتور کالعنین ( الی قولہ ) و فی البحر و المراد حالۃ القدرۃ علی وطء ، و المھر و النفقۃ مع عدم الخوف من الزنا و الجور و ترک الفرائض و السنن ، فلو لم یقدر علی واحد من الثلاثۃ أو خاف واحدا من الثلاثۃ أی الأخیرۃ فلیس معتدلا الخ ( کتاب النکاح ج 3 صـ 7 ط : سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70829کی تصدیق کریں
0     559
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات