طلاق

کیا ایک طلاق دینےسے بھی طلاق ہوجاتی ہے؟

فتوی نمبر :
70696
| تاریخ :
2024-02-03
معاملات / احکام طلاق / طلاق

کیا ایک طلاق دینےسے بھی طلاق ہوجاتی ہے؟

کیا ایک طلاق دینے سے طلاق ہو جاتی ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں ! ایک طلاق دینے سے بھی طلاق واقع ہو جاتی ہے ، چنانچہ اگر ایک طلاق صریح الفاظ میں دی گئی ہو اور اس سے قبل میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تعلق قائم ہوا ہو تو ایسی صورت میں یہ طلاق رجعی کہلاتی ہے ، جس کا حکم یہ ہے طلاق کے بعد عدت گزرنے سے پہلے شوہر کو رجوع کرنے کا اختیار ہوتا ہے ، اگر شوہر عدت گزرنے سے پہلے رجوع کرے تو نکاح حسبِ سابق برقرار رہے گا ، لیکن اگر شوہر عدت گزرنے سے پہلے رجوع نہ کرے تو عدت پوری ہوتے ہی نکاح ختم ہو جائے گا ، اس کے بعد رجوع نہیں ہو سکتا ، البتہ اگر دونوں میاں بیوی دوبارہ ساتھ رہنا چاہیں تو اس کے لئے باہمی رضامندی سے نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باقاعدہ گواہوں کی موجودگی میں تجدید نکاح لازم ہوگا ، بہر دو صورت شوہر کے پاس آئندہ کے لئے صرف دو طلاقوں کا اختیار ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: وتصح مع إكراه وهزل ولعب وخطإ (بنحو) متعلق باستدامة (رجعتك) ورددتك ومسكتك بلا نية لأنه صريح (و) بالفعل مع الكراهة الخ(باب الرجعۃ ، ج 3 ، ص 398 ، ط: سعید) ۔
وفیہ ایضاً: وينكح مبانته بما دون الثلاث في العدة وبعدها بالإجماع) ومنع غيره فيها لاشتباه النسب الخ ( باب الرجعۃ ، ج 3 ، ص 409 ، ط" سعید) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70696کی تصدیق کریں
0     501
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات