طلاق

محض قانونی تحفظ کے لئے طلاق نامہ بنوانےسے(جبکہ طلاق دینا مقصود نہ ہو) طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
70608
| تاریخ :
2024-01-29
معاملات / احکام طلاق / طلاق

محض قانونی تحفظ کے لئے طلاق نامہ بنوانےسے(جبکہ طلاق دینا مقصود نہ ہو) طلاق کا حکم

السلام و علیکم ! محترم میرا نام محمد شاہد عباسی ہے، اور میں کراچی میں رہتا ہوں،میں پاکستانى اور کینیڈین شہری ہوں ، میں سن 2001 میں کینیڈا چلا گیاتھا اور پھر 2004 میں واپس آکر خاندان سے باہر شادی کی ، میری زوجہ کا نام " صالحہ " ہے، سن 2005 میں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی اور سن 2006 میں ان دونوں کو کینیڈا بلوا لیا تھا، جہاں 2007 میں میرے دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی، دوسرے بیٹے کی پیدائش کے 4 مہینے بعد سے ہم میاں بیوی کے تعلقات خراب ہونا شروع ہوئے، 2009 میں اپنے والد کی شدید علالت کی وجہ سے میں بیوی اور بچوں سمیت پاکستان آگیا، جبکہ 3 مہینے بعد میری بیوی بچوں سمیت واپس کینیڈا چلی گئی ، چوتھے مہینے بعد میرے والد کا انتقال ہوگیا، اس وقت سے یعنی 2009 سے آج تک میں پاکستان میں ہی ہوں اور میری بیوی کینیڈا میں ہے پچھلے 13 یا 14 سال سے ،ہمارا آپس میں کوئی جسمانی تعلق ، Email , sms , Phone یا خط و کتابت کے ذریعے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔
محترم میرا سوال نمبر 1 یہ ہے کہ کیا میری بیوی سے اتنے عرصے دوری کے بعد بھی وہ میرے نکاح میں ہے؟ جبکہ میں نے کبھی زبانی یا تحریری شکل میں طلاق نہیں دی ۔
سوال نمبر2 یہ ہے کہ ایک وکیل کے مشورہ پر ، اپنی حفاظت کے نقطۂ نظر سے اور اپنی بیوی کے اتنے سالوں کے بعد کسی ناجائز مالی مطالبے سے بچنے کے لئے (جبکہ طلاق دینا میرا مقصد اور نیت نہیں ہے) اگر میں 200 روپے کے اسٹامپ پیپر پر یہ بیان لکھ دیتا ہوں اور اخبار میں بھی خبر دیتا ہو ں کہ میں اپنی بیوی کو 2009 میں طلاق دے چکا ہوں جب وہ مجھے چھوڑ کر واپس کینیڈا جارہی تھی تو کیا ایسا کرنے سے " طلاق " ہوجائے گی ؟ جبکہ میری نیت صرف اپنی قانونی حفاظت ہے ، طلاق دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔ براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں اور " فتوی " جاری فرمائیں۔ جزاک اللہ خیراً کثیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جب تک شوہر اپنی بیوی کو باقاعدہ طلاق یا خلع نہ دے تو میاں بیوی کے فقط علیحدہ رہنے کی وجہ سے دونوں کے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا، بلکہ بدستور برقرار رہتا ہے، لہٰذا سائل نے اگر اپنی بیوی کو طلاق یا خلع نہ دی ہو تو محض دور رہنے کی وجہ سے ان دونوں کا نکاح ختم نہیں ہوا، بلکہ حسبِ سابق برقرار ہے، تاہم اگر سائل اپنی بیوی کے کسی ناجائز مالی مطالبہ سے بچنے اور قانونی تحفظ حاصل کرنے کے لئے طلاق نامہ بنوا کر اپنے پاس محفوظ رکھنا چاہتا ہو اور اپنی بیوی کو واقعۃً طلاق دینا مقصود نہ ہو تو سائل کو وقوعِ طلاق سے بچنے کے لئے طلاق نامہ بنوانے اور اس پر دستخط کرنے سے قبل کم از کم دو لوگوں کے سامنے اس بات کا اقرار کر کے اس پر ان کو گواہ بنادینا چاہیئے کہ ان کا مقصد اپنی بیوی کو طلاق دینا نہیں ، بلکہ محض قانونی تحفظ حاصل کرنا ہے، اور اگر یہ اقرار باقاعدہ تحریر کرکے ان گواہوں کے دستخط لے لیے جائیں تو زیادہ بہتر ہے،تاکہ بعد میں بوقتِ ضرورت اس تحریر کو بروئے کار لایا جاسکے ، البتہ جھوٹا طلاق نامہ بنوانا اور اس میں یہ ظاہر کرنا کہ سائل 2009 میں طلاق دے چکا ہے، جھوٹ پر مبنی ہونے کی وجہ سے غیر شرعی عمل ہے، اس لئے اس کا گناہ بہرحال لازم آئے گا، اس لئے اگر اس جھوٹے طلاق نامہ کو بنانے کے بجائے اپنی بیوی کے ساتھ معاملات سلجھانے کی کوئی صورت ہو کہ انہیں یہاں بلوا لیا جائے یا سائل خود وہاں چلا جائے ، تاکہ دونوں کی زندگی پھر سے معمول کے مطابق گزرے، تو یہ زیادہ بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار تحت ( قولہ: ھازلا ) ثم نقل عن البزازية والقنية لو أراد به الخبر عن الماضي كذبا لا يقع ديانة، وإن أشهد قبل ذلك لا يقع قضاء أيضا. اھ ( کتاب الطلاق ج 3 ص 238 ط: سعید )۔
و فی الھدایۃ: الطلاق علی ضربین: صریح و کنایۃ، فالصریح قولہ: أنت طالق، و مطلقۃ، و طلقتک، فھذا یقع بہ الرجعی ( الی قولہ ) وأما الضرب الثانی – وھو الکنایات، لا یقع بھا الرجعی الا بالنیۃ أو بدلالۃ الحال الخ ( کتاب الطلاق ج 2 ص 61 ط: انعامیہ )۔
و فیھا ایضاً: وإذا تشاق الزوجان ، وخافا أن لا یقیما حدود اللہ: فلا بأس بأن تفتدی نفسھا منہ بمال یخلعھابہ، لقولہ تعالی: ( فلا جناح علیھما فیما افتدت بہ ) فإذا فعل ذلک وقع بالخلع تطلیقۃ بائنۃ، ولزمھا المال الخ ( باب الخلع ج 2 ص 96 ط: انعامیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70608کی تصدیق کریں
0     203
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات