(+92) 0317 1118263

ملازمت

ریزیڈنٹ انجنیئر کاپوری تنخواہ لے کر ملازم کو کم پیسے دینے کا حکم

فتوی نمبر :
70602
| تاریخ :
2024-01-29

ریزیڈنٹ انجنیئر کاپوری تنخواہ لے کر ملازم کو کم پیسے دینے کا حکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔سوال یہ ہے۔کہ بندہ کچھ عرصہ پہلے ایک ادارے میں نوکری کیا کرتا تھا،اور جب اسے ایک اور جگہ نوکری ملی،تو اس نے پہلی نوکری سے ایک مہینے کی ایڈوانس نوٹس پر استعفے دے دیا تھا،اور اس پورے مہینے میں مکمل ڈیوٹی کی تھی،لیکن ہمارا جو ذمہ دار بندہ (Resident Engineer) تھا اس نے ہماری ماہانہ حاضری شیٹ میں 20 دن کی غیر حاضری لکھی تھی اور ہماری تنخواہ کو مکمل کیش کیا تھالیکن مجھے صرف 10 دن کی تنخواہ ملی تھی، تو اس حوالے سے قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔عطاءالرحمان طورو ۔ضلع مردان۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکرکردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی پر حقیقت ہواس طور پر کہ مذکور ملازم نے پورامہینہ اپنے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے ہوں ، جسکی بنیاد پرادارے کی طرف سے سائل کوپوری تنخواہ کا اجراء ہوا ہو تومذکور ریزیڈنٹ انجنئر کیلئے غلط بیانی اوردھوکہ دہی سے کام لیتے ہوئے حاضری شیٹ میں بیس دن کی غیر حاضر ظاہر کرکے ان دنوں کی تنخواہ اپنے پاس روکے رکھنا قطعاً جائز نہیں ،بلکہ انہیں پوری تنخواہ مذکور ملازم کو حوالے کردینا لازم اور ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی مرقاہ المفاتیح: وعنه «أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مر على صبرة طعام فأدخل يده فيها فنالت أصابعه بللا فقال: " ما هذا يا صاحب الطعام؟ قال: أصابته السماء يا رسول الله. قال: أفلا جعلته فوق الطعام حتى يراه الناس، من غش فليس مني» ". رواه مسلم.(6/84)۔
فی بدائع الصنائع: ومنها: بيان المدة في إجارة الدور والمنازل، والبيوت، والحوانيت، وفي استئجار الظئر؛ لأن المعقود عليه لا يصير معلوم القدر بدونه، فترك بيانه يفضي إلى المنازعة اھ(4/181)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70602کی تصدیق کریں
0     52
متعلقه فتاوی
( view all )
مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا 31883 601 شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت 27545 948 الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا 41216 758 حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت 40589 763 بینک میں فائنانس منیجر کی نوکری کرنا کیسا ہے؟ 34062 904 بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟ 24524 745 سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا 40476 582 ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا 35850 460 میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا 39828 485 بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا 51142 483 ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم 35456 757 بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم 51287 510 پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا 60314 632 حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم 57917 1274 محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم 60511 439 ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟/سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام 60330 251 اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت 60439 402 کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا 65748 183 جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا 67396 143 والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟ 68392 129 سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم 68264 117 محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم 51364 177 نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم 47368 206 کال سینٹر میں ملازمت کرنےکا حکم 68094 188 تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا 21876 187