ہدیہ

اپنے نام کا فیلٹ کاغذی کارروائی کے بغیر اپنے بھائی کو گفٹ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
70333
| تاریخ :
2024-01-15
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

اپنے نام کا فیلٹ کاغذی کارروائی کے بغیر اپنے بھائی کو گفٹ کرنے کا حکم

ترجمۃ:السلام علیکم!میرے والدصاحب کے بڑے بھائی (میرے تایا )نے اپنی زندگی میں اپنے چھوٹے بھائی (میرے والد صاحب )کو ایک فلیٹ دیاتھا، میرے والد صاحب کوشادی کرکے اسی گھر میں آباد کیاگیا ،اس بات کو پینتیس (35)سال کاعرصہ گزرچکا ہے،تایا نےمختلف مواقع پر والد صاحب کویہ بات بولتے رہے کہ اس فلیٹ کو اپنے نام کرالو مگر والد صاحب ہمیشہ انکی بات پے عمل نہیں کرسکے ،تایاابو کا انتقال 2013 میں ہوگیا تھا، اس فلیٹ کی ملکیت تایا کی نام پر رہ گئی ،میراسوال یہ ہے کہ اگر گواہوں کی موجودگی میں تایا نے وہ فلیٹ ابو کے نام کرنے کا بولا تھا تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟اور اب وہ کس کی ملکیت میں شمار ہوگا ، جزاک اللہ خیر ا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکرکردہ بیان اگر واقعۃ درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس طور پر کہ سائل کے تایا مرحوم نے مذکور فلیٹ باقاعدہ مالکانہ قبضے کیساتھ سائل کے والد کو دیدیا تھا ، فقط عارضی طور پر نہیں دیا تھا اور بعد میں مرحوم نے باقاعدہ گواہوں کے سامنے اس کا اظہار بھی کیاتھا توایسی صورت میں مذکور فلیٹ اگرچہ کاغذات میں سائل کے تایا مرحوم کے نام ہے ،لیکن شرعاً سائل کاوالد مذکور مکان کامالک بن چکا ہے ، لہذا اب مذکور فلیٹ تایا مرحوم کاترکہ شمار نہ ہوگا ،بلکہ مذکور فلیٹ سائل کے والد کی ملکیت ہے اور وہ اسمیں اپنی مرضی سے تصرف کرسکتاہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار: (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) والأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها اھ(3/690)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70333کی تصدیق کریں
0     762
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات