وقف

قبرستان کی زمین میں مسجد بنانا

فتوی نمبر :
70005
| تاریخ :
2023-12-28
معاملات / امانات / وقف

قبرستان کی زمین میں مسجد بنانا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک قوم جس کا فرضی نام ”علی خیل“ہے، وہ اپنی قومی زمین میں سے کچھ حصہ قبرستان کیلئے وقف کرتے ہیں اور پوری قوم کی رضا مندی سے یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ ہماری مشترکہ زمین کے اس مخصوص حصے میں صرف ہمارے ہی قبیلے یعنی ہماری ہی قوم کی میتوں کی تدفین ہوگی، اب اُس قبرستان کیلئے وقف شدہ زمین میں اسی قوم کے مرحومین کی قبریں بھی ہیں، لیکن یہ قوم اب چاہتی ہے کہ اس قبرستان کیلئے وقف شدہ اِس زمین کے ایک حصے پر مسجد تعمیرکریں، اب جواب طلب سوالات یہ ہیں کہ:

1۔ آیا زمین کے کچھ حصے کو فقط ایک قوم یا ایک قبیلےکی قبروں کیلئے وقف کرنا درست ہے، بایں طور کہ اس قبرستان میں مخصوص قوم کے افراد کے علاوہ کسی دوسرے شخص کی تدفین نہیں ہوگی؟


2۔ آیا قبرستان کیلئے وقف شدہ زمین کے کچھ اضافی حصے پر قوم کی رضامندی سے مسجد بنوانا درست ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ واقف کو وقف کرتے وقت یہ اختیار ہوتا ہے کہ موقوفہ چیز کی جہت وغیرہ متعین کرلے یا موقوف علیھم کی تعیین کر دے، چنانچہ صورتِ مسئولہ میں اگر واقفین نے قبرستان کیلئے زمین وقف کرتے وقت اپنی برادری کے لوگوں کی تعیین کر دی ہو تو ایسی صورت میں واقفین کی منشاء کے مطابق فقط مذکور قبیلہ کے مردوں کو وہاں دفن کرنے کی اجازت ہوگی، اور اُن کی اجازت کے بغیر مذکور قبرستان میں برادری کے علاوہ مردوں کی تدفین کرنا شرعاً جائز نہ ہوگا۔
جبکہ مذکور قبرستان کی زمین اگر بہت بڑی ہو اور اس کا بعض حصہ ویسے ہی خالی اور زائد پڑا ہو اور قریب میں دوسری کوئی مسجد بھی نہ ہو یا ہو، لیکن نمازیوں کی کثرت کی وجہ سے مسجد چھوٹی پڑ رہی ہو تو واقفین کی اجازت اور اہلِ محلہ کے ذی رائے لوگوں سے مشورہ کرنے کے بعد اس قبرستان کے زائد حصہ میں مسجد بنانے کی گنجائش ہے، ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: شرط الواقف كنص الشارع أي في المفهوم والدلالة و وجوب العمل به۔اھ (4/433)
وفی عمدة القاري: وأما المقبرة الداثرة إذا بني فيها مسجد ليصلى فيه فلم أر فيه بأسا، لأن المقابر وقف، وكذا المسجد، فمعناها واحد۔اھ (4/174)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70005کی تصدیق کریں
0     1864
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 1
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • کیا بلڈنگ کے نیچے مسجد بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مسجد کی بجلی سے موبائل ری چارج کرکے باکس میں کچھ رقم ڈالنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات