وقف

واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

فتوی نمبر :
65176
| تاریخ :
2023-06-09
معاملات / امانات / وقف

واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

واقف ںے ایک مدرسہ بنات کے لئے وقف کیا اور اس کا ایک متولی مقرر کیا ،پھر متولی نے ایک مہتمم مقرر کیا اب کیا واقف کو متولی یا مہتمم تبدیل کرنے کا اختیار ہے؟با حوالہ تفصیلی جواب مرحمت فرمائیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر واقف خود کسی شخص کو املاکِ وقف کا متولی اور نگران مقرر کردے ،اور بعد میں اسے تبدیل کرنا چاہے تو اسے اگرچہ اس متولی اور نگران تبدیل کرنے کا اختیار ہے ،تاہم اگر وہ متولی اور نگران املاک وقف کا پورا خیال رکھتے ہوئے اسے پوری دیانت داری کے ساتھ مقاصد ِ وقف کے مطابق استعمال کررہا ہو تو واقف کیلئے بلاوجہ اسے تبدیل کرنا اور مدرسے کے چلتے ہوئے نظام میں خلل ڈالنا مناسب نہیں ،بلکہ معمول کے مطابق اسے چلانے میں ان کی معاونت کرنی چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الھندیۃ: و فی الاسعاف : لا یولی الا امین قادر بنفسہ او بنائبہ اھ ( 1/409)۔
و فیھا ایضاً : فان طعن فی الوالی طاعن لم یخرجہ القاضی من الولایۃ الا بخیانۃ ظاہرۃ ، و ان صلح من اخرجہ القاضی رد علیہ ولایۃ الوقف اھ ( 1/425۔
و فی الفتاویٰ التاتارخانیۃ: و لو جعل الواقف ولایۃ الوقف لرجل کانت الولایۃ لہ کما شرط الواقف،و لو اراد الواقف اخراجہ کان لہ ذلک اھ (8/58)۔
وفی الفقہ الاسلامی و ادلتہ: ذکر الحنفیۃ : ان للواقف عزل الناظر مطلقاً ،و بہ یفتی ،و لو لم یجعل الواقف ناظرا،فنصبہ القاضی ،لم یملک الواقف اخراجہ اھ (8/235)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65176کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • کیا بلڈنگ کے نیچے مسجد بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مسجد کی بجلی سے موبائل ری چارج کرکے باکس میں کچھ رقم ڈالنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات