وقف

موقوفہ قبرستان میں لوگوں کے گزرنے کے لئے مستقل راستہ بنانے کا حکم

فتوی نمبر :
59722
| تاریخ :
معاملات / امانات / وقف

موقوفہ قبرستان میں لوگوں کے گزرنے کے لئے مستقل راستہ بنانے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: قبرستان کی زمین پر اگر راستہ بن رہا ہو یا عمارت بن رہی ہو تو کیا حکم ہے؟ قبروں کو کھول کر بوسیدہ ہڈیاں جمع کرکے ایک جگہ دفنایا جائے؟ یا اوپر سے راستہ یا عمارت بنا دی جائے؟ جزاک اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ جو زمین قبرستان کے لئے وقف کی گئی ہو،اس پر ذاتی کوئی عمارت بنانا جائز نہیں، اسی طرح قبرستان کی زمین میں لوگوں کے گزرنے کے لئے مستقل راستہ بنانا بھی جائز نہیں،البتہ قبرستان کے علاوہ دوسری جگہ سے راستہ بنانے کی کوئی صورت ممکن نہ ہو تو مفادِ عامہ کے تحت قبرستان کی بقیہ جگہ اور ان قبروں کی جگہ کو جو قبریں پرانی ہوچکی ہوں کہ اب ان میں سوائے بوسیدہ ہڈیوں کے کچھ باقی نہ رہا ہو تو انتظامیہ کی مشاورت سے وہاں راستہ بنانے کی گنجائش ہے، تاہم اس دوران اگر پرانی قبروں سے ہڈیاں نکل آئیں تو انہیں احترام کے ساتھ کسی جگہ دفن کیا جائے، جبکہ قبرستان کے اوپر سے اگر پل ڈال کر راستہ بنایا جائے تو اس کی بھی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: ولو بلي الميت وصار ترابا جاز دفن غيره في قبره وزرعه والبناء عليه اهـ(2/233)۔
وفي الھندیة: ولو بلی المیت وصار ترابا جاز دفن غیرہ في قبرہ وزرعه والبناء علیه،کذا فی التبیین اھ(1/167)۔
وفی تبیین الحقائق: ولو بلي الميت وصار ترابا جاز دفن غيره في قبره وزرعه والبناء عليه اهـ (1/246)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59722کی تصدیق کریں
0     755
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 1
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • کیا بلڈنگ کے نیچے مسجد بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مسجد کی بجلی سے موبائل ری چارج کرکے باکس میں کچھ رقم ڈالنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات