وقف

مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

فتوی نمبر :
69937
| تاریخ :
2023-12-24
معاملات / امانات / وقف

مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ! گذارش یوں ہےکہ میں ایک مدرسہ میں پڑھاتا ہوں ، وہاں کا مہتمم جو کہ بہت ناانصافی کرتا ہے مدرسہ کے ساتھ اور بچوں کے ساتھ ، مثلاً مدرسہ میں گوشت ، چاول ، تیل وغیرہ بہت سی ایسی چیزیں ہیں ، جو وہ گھر میں استعمال کرتا ہے ، اور یہ جنس ہے ، نقد کی تو بات ہی نہیں ہے ، کیا اس کے لئے یہ سب چیزیں حلال اور جائز ہیں ؟ مہربانی کر کے اس کے بارے میں وضاحت فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مدرسہ میں جو اشیاءِ خورد و نوش اور نقدی وغیرہ خالص طلبہ کرام کے نا م پر دی جاتی ہیں ، ان اشیاء کو فقط طلبہ پر ہی خرچ کرنا لازم ہے ، کسی استاد یا مہتمم کے لئے ان اشیاء میں سے کچھ حصہ یا سارا کا سارا اپنے ذاتی استعمال میں لانا جائز نہیں ، البتہ ایسی اشیاء جو مدرسہ میں طلبہ و اساتذہ دونوں کے نام پر دی جائیں ، تو ان اشیاء میں سے مدرس یا مہتمم اپنے حصہ کے بقدر چیز لے کر ذاتی استعمال میں لاسکتا ہے ، لیکن ایسی صورت میں بھی اپنے حصہ سے زیادہ یا دی گئی پوری کی پوری چیز لے کر مہتمم یا مدرس کا اپنے گھریلو استعمال میں لاکر طلبہ کو محروم رکھنا جائز نہیں ، جس سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار تحت ( قولہ ان یحصون جاز ) ھذا الشرط مبنی علی ما ذکرہ شمس الائمۃ من الضابط و ھو انّہ اذا ذکر للوقف مصرفا لا بد ان یکون فیھم تنصیص علی الحاجۃ حقیقۃ کالفقراء او استعمالا بین الناس کالیتامی و الزمنی ، لان الغالب فیھم الفقر ، فیصح للاغنیاء و الفقراء منھم ان کانوا یحصون ، و الّا لفقرائھم فقط ، و متی ذکر مصرفا یستوی فیہ الاغنیاء و الفقراء ، فان کانوا یحصون صح باعتبار اعیانھم و الّا بطل الخ ( ج4 ص365 کتب الوقف مطلب متی ذکر للوقف مصرفا ط: سعید ) ۔
و فی المبسوط للسرخسی : و لیس للمودع حق التصرف و الاسترباح فی الودیعۃ و لھٰذا لایسافر من طریق البحر الخ ( 11 ص 122 کتاب الودیعۃ ط: دار الکتب العلمیۃ ) ۔
و فی البحر الرائق : و فی القنیۃ و لا یجوز للقیم شراء شیئ من مال المسجد لنفسہ و لاالبیع لہ و ان کان فیہ منفعۃ ظاھرۃ للمسجد الخ ( ج 5 ص 23 کتاب الوقف ط:ماجدیہ )۔
و فی الھندیۃ : فما فضل من ذلک یصرف الی عمارۃ المسجد و دھنہ و حصیرہ و ما فیہ مصلحۃ المسجد علی ان للقیم ان یتصرف فی ذلک علی ما یری ( الی قولہ ) قالوا ان وسع الواقف ذلک للقیم و قال تفعل ما تری من مصلحۃ المسجد کان لہ ان یشتری للمسجد ما شاء الخ ( ج2 ص 461/462 ) ۔
و فیھا ایضاً : متولی المسجد لیس لہ ان یحمل سراج المسجد الی بیتہ و لہ ان یحملہ من البیت الی المسجد کذا فی فتاوی قاضیخان ( الی قولہ ) و اذا اراد ان یصرف شیئا من ذلک الی امام المسجد او الی مؤذن المسجد فلیس لہ ذلک الّا ان کان الواقف شرط ذلک فی الوقف کذا فی الذخیرۃ و لو شرط الواقف فی الوقف الصرف الی امام المسجد و بین قدرہ یصرف الیہ ان کان فقیرا و ان کان غنیا لا یحل و کذا الوقف علی الفقھاء و المؤذنین کذا فی الخلاصۃ الخ (ج2 ص 463کتاب الوقف الباب الحادی عشر فی المسجد الفصل الثانی ط:ماجدیہ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69937کی تصدیق کریں
0     1949
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • کیا بلڈنگ کے نیچے مسجد بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مسجد کی بجلی سے موبائل ری چارج کرکے باکس میں کچھ رقم ڈالنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات