(+92) 0317 1118263

وقف

بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

فتوی نمبر :
67178
| تاریخ :
0000-00-00

بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

ترجمہ :السلام علیکم : میرے پاس میرے نام ایک جائیداد ہے،میں اپنے شوہر کے ساتھ وہاں رہ رہی ہوں،ہماری کوئی اولاد نہیں ہے ،میں یہ جائیداد ایک ٹرسٹ کو ہبہ کرنا چاہتی ہوں جو مجھے میری موت تک وہاں رہنے کی اجازت دے گا،ہمارے درمیان کوئی نقدی ٹرانزیکشن کے بغیر ،میرے اور شوہر کے انتقال کے بعد یہ جائیداد کسی بھی مقصد کیلئے ٹرسٹ کی جانب سے استعمال ہوگی ،براہ مہربانی مجھے بتائیں کہ کیا میں اپنی زندگی میں یہ کر سکتی ہوں ؟ کیوں کہ میں نہیں چاہتی کہ کوئی خاندانی فرد اس کو بطور میراث لے لے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہر شخص اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلاء ہونے سے قبل اپنے مال و جائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے وہ جس طرح چاہے اس میں تصرف کرسکتا ہے ،لہذا صورت مسئولہ میں سائلہ کو صحت والی زندگی میں سوال میں مذکور طریقہ کار کے مطابق اپنی جائیداد، لوگوں کے ساتھ تعاون اور خیر خواہی کرنے والے کسی ٹرسٹ کے نام وقف کرنے کا شرعاً اختیار حاصل ہے ،تاہم سائلہ کے ورثاء اگر محتاج ومستحق ہوں تو سائلہ کا اپنے ورثاء کو محروم کرنے کی نیت و ارادے سے ایسا کرنا مناسب نہیں ،بلکہ ایسی صورت میں اپنے محتاج اور ضرورت مند رشتہ داروں کو ترجیح دینا بہتر ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی شرح المجلہ :کل یتصرف فی ملکہ کیفما شاء لکن اذا تعلق حق الغیر بہ فیمنع المالک من تصرفہ علی وجہ الاستقلال اھ(230)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67178کی تصدیق کریں
0     109