وقف

اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

فتوی نمبر :
70066
| تاریخ :
2023-12-31
معاملات / امانات / وقف

اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ! سوال:ایک مسجد ہے ، جس کے متصل اکھاڑہ ہے ، یہ جس آدمی کی ملکیت میں تھا ، اُس نے پہلوانوں کے لئے وقف کردیا تھا ، اِس وقت یہ پتہ نہیں کہ وقف کرنے والا کہاں ہے ، جب اکھاڑہ میں کشتی ہونی بند ہوگئی ، تو وہاں مکتب شروع کردیا گیا ، اور مسجد کی ضروریات میں وہ جگہ استعمال کی جانے لگی ، کچھ حضرات کہتے ہیں کہ ایک وقف کو دوسرے وقف میں ملایا جاسکتا ہے ، لہذا مسجد کے ذمہ داروں نے اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس اکھاڑہ کی جگہ کو مسجد کی حد میں شامل کرلیا جائے ، شریعت کی روشنی میں کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی مسلمان کے وقف کی صحت و درستگی کے لئے ضروری ہے کہ وہ وقف کسی ایسے کام کے لئے ہو ، جو مسلمانوں کے ہاں باعثِ ثواب اور قربت کا ذریعہ ہو اور کُشتی چونکہ قربت اور ثواب کا ذریعہ نہیں ، اس لئے مذکور شخص کا اکھاڑہ کے لئے زمین وقف کرنے سے یہ وقف درست نہ ہوا ، بلکہ یہ جگہ بدستور واقف کی ملکیت ہے ، اور اس کے انتقال کے بعد ورثاء کی ملکیت ہوگی ، لہٰذا اگر واقف موجود ہو تو اس سے یا اس کی عدم موجودگی و انتقال کی صورت میں اس کے ورثاء کی اجازت سے مذکور زمین مکتب و مسجد کے استعمال میں لانا درست ہوگا ، بصورتِ دیگر مذکور زمین مسجد کی حد میں شامل کرنا درست نہ ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی شرح القواعد الفقھیۃ: لا یجوز لأحد ان یتصرف فی ملک الغیر بلا إذنہ الخ ( القاعدۃ الخامسۃ والتسعون ص 461 ط: دمشق ) ۔
وفی الدرالمختار: ( و شرطہ شرط سائر التبرعات ) کحریۃ و تکلیف ( وأن یکون ) قربۃ فی ذاتہ معلوم الخ
و فی رد المحتار تحت ( قولہ: وأن یکون قربۃ فی ذاتہ ) أی بأن یکون من حیث النظر الی ذاتہ و صورتہ قربۃ ، و المراد أن یحکم الشرع بانہ لو صدر من مسلم یکون قربۃ حملا علی انہ قصد القربۃ الخ ( کتاب الوقف ج 4 ص 341 ط: سعید ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70066کی تصدیق کریں
0     736
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • کیا بلڈنگ کے نیچے مسجد بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مسجد کی بجلی سے موبائل ری چارج کرکے باکس میں کچھ رقم ڈالنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات