وقف

موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

فتوی نمبر :
2442
| تاریخ :
معاملات / امانات / وقف

موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

السلام علیکم !
کچھ دنیا پرست لوگ یہ کام کرنا چاہتے ہیں،یہاں پر پہلے مسجد تھی ، نماز اور نمازِ جنازہ ہوا کرتی تھی،یہ جگہ مسجد کے لئے خریدی گئی تھی اور اب مسجد کے لئے دوسری جگہ لے لی گئی ہے،پرانی جگہ اب خالی پڑی ہے،اب کچھ لوگ جو کبھی مسجد میں عید کی نماز پڑھنے بھی نہیں گئے،وہ وہاں پر بچوں کو سیدھے راستے پر چلانے کے لئے پارک بنانا چاہتے ہیں اور اس جگہ پر ہر ایک کو آنے جانے کی اجازت ہوگی،غیر مسلم کو بھی،براہِ کرم مجھے قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کا تفصیلی جواب یا اس کا تفصیلی حکم جس کتاب میں ہو،ایسی کتاب کا نام بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور زمین مسجد کے لئے خرید کر اس پر جب باضابطہ مسجد بنا کر نماز وغیرہ بھی قائم ہوگئی تھی تو یہ جگہ قیامت تک کے لئے مسجدِ شرعی کے حکم میں ہوگئی ہے، اب اسے منہدم کرکے وہاں پارک وغیرہ بنانا بلاشبہ ناجائز وحرام اور عذابِ خداوندی کو دعوت دینے کے مترادف ہے،ہاں اگر مسجد کی متعلقہ آبادی کے وہاں سے منتقل ہوجانے وغیرہ کی بناء پر اس مسجد کی آبادی بظاہر مشکل ہو تو اس جگہ کی چار دیواری کرکے اسے بند کردینا لازم ہے، تاکہ یہ جگہ مزید خراب اور نجس وناپاک ہونے سے محفوظ رہ سکے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الشامیة: قوله: ولو خرب ما حوله) أي ولو مع بقائه عامرا وكذا لو خرب وليس له ما يعمر به وقد استغنى الناس عنه لبناء مسجد آخر (قوله: عند الإمام والثاني) فلا يعود ميراثا ولا يجوز نقله ونقل ماله إلى مسجد آخر، سواء كانوا يصلون فيه أو لا وهو الفتوى حاوي القدسي وأکثر المشایخ علیه، مجتبی وھو الأوجه فتح اھ(4/358)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 2442کی تصدیق کریں
0     679
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • کیا بلڈنگ کے نیچے مسجد بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مسجد کی بجلی سے موبائل ری چارج کرکے باکس میں کچھ رقم ڈالنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات