وقف

ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

فتوی نمبر :
67634
| تاریخ :
2023-09-13
معاملات / امانات / وقف

ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

میں ایک فلاحی ادارہ چلا رہاہوں۔ اس ٹرسٹ سے میں سکولوں اور دینی مدارس کے طلبا کرام کے لئے یونیفارم اور سٹیشنری مہیا کرتا ہوں،اس ٹرسٹ کے لئے مجھے لوگ کس قسم کے پیسے دے سکتے ہیں مثلاً اسقاط، زکوٰاۃ، فطرانہ، خیرات، صدقہ اور نظرانہ وغیرہ وغیرہ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی بھی رفاہی ادارے میں کوئی بھی رقم بطورصدقہ اور خیرات دی جاسکتی ہے، لیکن اس رقم کو وصول کرنے کے بعد اصل مصرف میں اسے خرچ کرنا اس ادارے کے منتظمین کی ذمہ داری ہوتی ہے، لہذا اگر سائل اس ٹرسٹ کے توسط سے ایسے ضرورمند لوگوں کی بھی تعاون کرتاہوں، جو غیرسید اور مستحق زکوۃ ہوں، تو ایسی صورت میں اس کےلیے نفلی صدقات اور خیرات کے علاوہ صدقات واجبہ جیسے زکوۃ، فطرانہ اور نذر کی رقم وصول کرنا بھی جائز ہے، لیکن صدقات واجبہ کی یہ رقم ٹرسٹ کے کسی انتظامی امورمیں خرچ کرنا جائز نہ ہوگا، بلکہ اسے براہ راست یا اس کے ذریعہ خریدے گئے سامان کو مستحق زکوۃ لوگوں تک پہنچانا لازم ہوگا۔ ورنہ لوگوں کی زکوۃ اور صدقات واجبہ کی ادائیگی درست نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفتاوى الهندية:
إذا وكل في أداء الزكاة أجزأته النية عند الدفع إلى الوكيل فإن لم ينو عند التوكيل ونوى عند دفع الوكيل جازكذا في الجوهرة النيرة اھ(1/ 171)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67634کی تصدیق کریں
0     1099
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • کیا بلڈنگ کے نیچے مسجد بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مسجد کی بجلی سے موبائل ری چارج کرکے باکس میں کچھ رقم ڈالنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات