وقف

وقف کی زمین کا تبادلہ کرنا

فتوی نمبر :
69908
| تاریخ :
2023-12-22
معاملات / امانات / وقف

وقف کی زمین کا تبادلہ کرنا

میری امی کے تین بھائی ہیں جن میں سے ایک کا انتقال ہوگیا ہے،جس کی پراپرٹی بھائی اور بہن کو ملی اسلامی قانون کے حساب سے ،پھر اس پراپرٹی کو میری امی اور ایک چھوٹے بھائی نے مدرسے کے نام سے ہبہ کر دیا ،مسجد کے پاس بالکل قریب میں زمین سیل ہورہی ہے،مسجد کے صدر اور سکرٹری کا کہنا ہے کہ آپ لوگ زمین خرید کر ہبہ والی جو آپ لوگوں نے دیا ہے ،اس کا پیسہ دیجئے، تاکہ ہم لوگ مسجد کے قریب کی زمین خرید لیں کچھ دن پہلے چھوٹے والے بھائی کا بھی انتقال ہوگیا ہے ،ہبہ کی ہوئی زمین کے بدلے مسجد کے پاس والی زمین دلاسکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کی والدہ اور ماموں نے اگر مذکور زمین مدرسے کیلئے وقف کرکے باقاعدہ متولی کے حوالہ کردی تھی اور اس میں پڑھائی کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا تو یہ وقف تام ہوچکا ، اور موقوفہ زمین واقفین کی ملکیت سے نکل چکی ہے، لہذا اب اس زمین کو بیچ کر اس رقم سے مسجد کے قریب دوسری زمین خریدنا درست نہیں جس سے اجتناب لازم ہے،بلکہ اگر واقعۃً ضرورت ہو تو اہل محلہ اور مخیر حضرات کو چاہیئے کہ اس کارِ خیر میں حصہ ڈال کر مسجد کیلئے مذکور زمین خرید لیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیة: وعندهما حبس العين على حكم ملك الله تعالى على وجه تعود منفعته إلى العباد فيلزم ولا يباع ولا يوهب ولا يورث كذا في الهداية وفي العيون واليتيمة ان الفتوى على قولهما".اھ(2/350)۔
وفی ردالمحتار: شرط الواقف كنص الشارع، أي في المفهوم والدلالة ووجوب العمل به‘‘ اھ (4/433)۔
وفیہ ایضاً:" (قوله: وجاز شرط الاستبدال به إلخ) اعلم أن الاستبدال على ثلاثة وجوه: الأول: أن يشرطه الواقف لنفسه أو لغيره أو لنفسه وغيره، فالاستبدال فيه جائز على الصحيح وقيل اتفاقا. والثاني: أن لا يشرطه سواء شرط عدمه أو سكت لكن صار بحيث لا ينتفع به بالكلية بأن لا يحصل منه شيء أصلا، أو لا يفي بمؤنته فهو أيضا جائز على الأصح إذا كان بإذن القاضي ورأيه المصلحة فيه. والثالث: أن لا يشرطه أيضا ولكن فيه نفع في الجملة وبدله خير منه ريعا ونفعا، وهذا لايجوز استبداله على الأصح المختار اھ (4/384)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سلیمان عظیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69908کی تصدیق کریں
2     1124
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • کیا بلڈنگ کے نیچے مسجد بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مسجد کی بجلی سے موبائل ری چارج کرکے باکس میں کچھ رقم ڈالنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات