طلاق

ڈرانے کی غرض سے طلاقِ نامہ بنوانے کا حکم

فتوی نمبر :
69525
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ڈرانے کی غرض سے طلاقِ نامہ بنوانے کا حکم

میری بیوی کچھ عرصہ سے اپنے والدین کے ہاں رہ رہی تھی میرے بار بار کہنے کے باوجود وہ واپس نہیں آرہی تھی اور یوں کرتے کراتے 2 سال کا عرصہ گزر گیا ، آخر کار آخری حربے کے طور پر اور ڈرانے کے لئے میں نے ایک تحریر لکھ کر اپنے ساتھ لے گیا اور یہ حربہ میرا کامیاب ہو گیا اور بیوی میرے ساتھ چلنے کو تیار ہو گئی۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ اس معاملے کا ذکر میں نے مولانا صاحب سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر آپ نے تحریر لکھ کر دے دی تو طلاق ہو گئی ہے اب میں اور میری بیوی اس وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں برائے مہربانی اس مسئلہ کے بارے میں فتوٰی جاری کیا جائے شکریہ !
نوٹ : خط کشیدہ عبارت کا ترجمہ یہ ہے ،کہ آج میں تجھے گواہوں کے رو برو ایک طلاق دیتا ہوں ، اگر گھر جا کر تجھے رجوع کا خیال آیا تو رجوع کر لیں گے ، ورنہ میں تجھے دو اور طلاق بھی دے دوں گا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال کے ساتھ منسلکہ طلاق نامہ اگر مطابقِ اصل ہو اور سائل نے طلاق نامہ میں تحریر کردہ طلاق کے علاوہ اس سے قبل یا بعد میں بیوی کو مزید کوئی طلاق نہ دی ہو ، فقط منسلکہ طلاق نامہ بنوا کر اس پر دستخط کیے ہوں ، تو اس سے اس کی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہوچکی ہے ، جس کا حکم یہ ہے کہ سائل دورانِ عدت رجوع کرنا چاہے تو کر سکتا ہے ، چنانچہ سائل اگر بیوی سے کہہ دے کہ '' میں تجھ سے رجوع کرتا ہوں '' یا بوس و کنار اور میاں بیوی والا تعلق قائم کر لیں تو ایسا کرنے سے بھی رجوع درست ہو کر میاں و بیوی کا نکاح برقرار رہے گا اور پھر ایک دوسرے کے ساتھ زندگی بسر کرنا درست ہو گا ، بصورتِ دیگر عدت گزر جانے کے بعد ایک ساتھ رہنے کے لئے میاں و بیوی پر باضابطہ گواہان کی موجودگی میں اور حق مہر کے تقرر کے ساتھ تجدید نکاح کرنا لازم ہو گا ، بہر دو صورت آئندہ کے لئے شوہر ( سائل ) کو فقط دو طلاقوں کا اختیار ہو گا ، اس لئے آئندہ کے لئے طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط کرنا چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھدایۃ : فالصریح قولہ انت طالق و مطلقۃ و طلقتک فھذا یقع بہ الطلاق الرجعی الخ ( کتاب الطلاق ، ج 2 ، ص 378 ، ط : رحمانیہ ) ۔
و فیہ ایضاً : و اذا طلق الرجل امراتہ تطلیقۃ رجعیۃ او تطلیقتین ، فلہ ان یراجعھا فی عدتھا ، رضیت بذلک او لم ترض ، لقولہ تعالی فامسکوھن بمعروف من غیر فصل و لا بد من قیام العدۃ ، لان الرجعۃ استدامۃ الملک الا تری انہ سمی امساکا و ھو الابقاء ( باب الرجعۃ ، ج 2 ، ص 405 ، ط : رحمانیہ ) ۔
و فی الدر المحتار : و تصح مع اکراہ و ھزل و لعب و خطأ ( بنحو ) متعلق باستدامۃ ( راجعتک ) و رددتک و مسلتک بلا نیۃ لانہ صریح ( و ) بالفعل مع الکراھۃ ( باب الرجعۃ ، ج 3 ، ص 396 ، ط : سعید ) ۔
و فی الھندیۃ : و اما حکمہ فوقوع الفرقۃ بانقضاء العدۃ فی الرجعی و بدونہ فی البائن الخ ( کتاب الطلاق ، ج 1 ، ص 348 ط : ماجدیہ ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69525کی تصدیق کریں
0     535
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات