رشوت

کمپنی کا وینڈر بننے کیلئے کمیشن دینا

فتوی نمبر :
69186
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / رشوت

کمپنی کا وینڈر بننے کیلئے کمیشن دینا

میں ایک کاروباری آدمی ہوں ، مجھے یہ معلومات حاصل کرنی ہے کہ کاروبار کرنے کے لئے کمیشن دینا جائز ہے ؟جیسے مجھے ایک فیکٹری کے ساتھ کام کرنا ہے تو اس فیکٹری کے بندے کو میں کمیشن دے سکتا ہوں تاکہ وہ مجھ سے ہی مال بنوائے یا خریدے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی کاروباری آدمی کا فیکٹری کے لئے مال مہیا کرنے والے ملازم کو اس شرط پر رقم اور کمیشن دینا کہ وہ کمپنی کے لئے کسی اور جگہ سے مال خریدنے کے بجائے اسی کاروباری آدمی سے خریدنے کا پابند ہوگا ،شرعاً رشوت کے زمرے میں آتا ہے ، جوکہ ناجائز وحرام ہے ، اس لئے اس سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی جامع الترمذی : عن ابی ھریرۃ قال : لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم الراشی و المرتشی فی الحکم (حدیث 1385 ص 597 ، باب ما جاء فی الراشی والمرتشی فی الحکم ، مؤسسۃ الرسالۃ ) ۔
و فی ردالمحتار تحت :(قولہ اخذ القضاء برشوۃ)(الی قولہ ) ما یعطیہ الشخص الحاکم و غیرہ لیحکم لہ او یحملہ علی ما یرید ( الی قولہ ) منھا ما ھو حرام علی الآخذ و المعطی و ھو الرشوۃ علی تقلید القضاء والامارۃ ، والثانی : ارتشاء القاضی لیحکم و ھو کذلک و لو القضاء بحق لانہ واجب علیہ الخ ( ج 5 ص 362 ، مطلب فی الکلام علی الرشوۃ و الھدیۃ ، ط سعید ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69186کی تصدیق کریں
0     724
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میڈیسن کمپنیوں کی طرف سے ڈاکٹرزکے لئے کمیشن مقررکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   رشوت 0
  • استاد کا شاگرد کو امتحان میں کامیاب کرانے پر تحفہ لینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کمپنی کا وینڈر بننے کیلئے کمیشن دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • میڈیکل کی سیٹ حاصل کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • زمین نام کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • نوکری کے حصول کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اپنے جائز کام کے لئے آفیسرکو رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اضافی رقم دیکر گیس وبجلی کے کنکشن جلد لگوانے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • رشوت اور کمیشن میں کیا فرق ہے؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • گورمنٹ کی ملازمت کے حصول کے لئے رشوت دینے اور لینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • بل پاس کرانے کیلئے مجبوراً رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کرکٹ میچ جیتنے والی ٹیم کا ڈبل پیسے لینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اپنے حق کی وصولی کیلئے کیا رشوت دی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کسی دوسری کمپنی میں اپنا مال بیچنے کے لئے وہاں کے بندوں کو کمیشن دینے کاحکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • پیسے دے کر ملازمت حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • جن سے رشوت لی ہے اگر ان کا انتقال ہوجائے تو کیا کرنا چاہیے ؟

    یونیکوڈ   انگلش   رشوت 0
  • ملازمت حاصل کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اچھی ملازمت کے حصول کے لیے افسران بالا کو رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • رشوت دے کر سرکاری نوکری حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • ٹیسٹ پاس کروانے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
Related Topics متعلقه موضوعات