ہدیہ

والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

فتوی نمبر :
68677
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

السلام علیکم!
ہم پانچ بھائی اور پانچ بہنیں ہیں،جن میں سے آٹھ شادی شدہ ہیں اور اپنی زندگی خوشی سے گزار رہے ہیں،میں اور میرا چھوٹا بھائی , نمبر میں سب سے آخر میں آتے ہیں،میں نوکری کر رہا ہوں اور میرا چھوٹا بھائی ایک چھوٹی سی دکان چلاتا ہے،میرے والد کی وفات سے پہلے انہوں نے مجھے 6 تولہ سونا تحفے میں دیا اور دوسرے چھوٹے بھائی کو بھی 6 تولہ سونا دیا, میرے والد نے ہمیں کہا کہ دوسرے بھائیوں اور بہنوں کو اس کے بارے میں نہ بتائیں، اس تحفہ کو اپنے مستقبل کے منصوبے کے لئے استعمال کریں،میرے والد کا ایک سال قبل انتقال ہو گیا تھا، کیا میں اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں کو اس سونے کے بارے میں بتاؤں؟اپنے والد کا قرض واپس کرنے کے بعد سب کے ساتھ یکساں طور پر شیئر کریں؟کیا ہم اسے اپنے باقی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شیئر کریں؟ براہِ کرم مجھے اللہ و رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے حکم کی روشنی میں بتائیں، کیا ہمیں یہ لینے کی اجازت ہے یانہیں؟

نوٹ: سائل کے والدِ مرحوم نے اپنی حیات میں سائل اور اسکے چھوٹے بھائی کو بارہ تولے سونا تقسیم کر کے دیا تھا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو اس طور پر کہ سائل کے والدِ مرحوم نے اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلا ہونے سے قبل سائل اور اس کے چھوٹے بھائی کو مذکور بارہ تولہ سونا باقاعدہ مالکانہ قبضے کے ساتھ دیدیا تھا تو ایسی صورت میں شرعاً سائل اور اس کا چھوٹا بھائی مذکور سونے کے مالک بن چکے ہیں، اس میں اب شرعاً سائل کے دیگر بہن بھائیوں کا حصہ نہ ہو گا،لہٰذا مذکور سونے کے متعلق اگر باقی بہن بھائیوں کو تفصیل بتانے میں کسی قسم کی ناراضگی یا لڑائی جھگڑے و فساد کا خدشہ ہو تو انہیں اسکے متعلق نہ بتانے میں کوئی حرج نہیں۔

جبکہ والدِمرحوم کے ذمہ اگر کوئی قرض ہو تو اسکی ادائیگی مشترکہ ترکہ سے کی جائیگی،البتہ اگر کوئی وارث از خود والدِ مرحوم کے ساتھ بطورِ تبرع و احسان قرض کی ادائیگی کرنا چاہے تو اس کا اسے اختیار ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الهندية : و لو وهب رجل شيأ لاولاده فى الصحة و أراد تفضيل البعض علی البعض (الى قوله)لا بأس به اذا لم يقصد به الاضرار , سوى بينهم , يعطى الابنة مثل ما يعطى للابن و عليه الفتوى۔(4/391)۔
و فی الهندية : و منها أن يكون الموهوب مقبوضا حتى لا يثبت الملك للموهوب له قبل القبض و أن يكون الموهوب مقسوما إذا كان مما يحتمل القسمة و أن يكون الموهوب متميزا عن غير الموهوب و لا يكون متصلا و لا مشغولا بغير الموهوب اھ(4/374)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68677کی تصدیق کریں
0     1068
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات