ہدیہ

کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

فتوی نمبر :
68072
| تاریخ :
2023-09-27
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں محمد یوسف اپنی جائیداد (اثاثہ )اپنی زندگی میں تقسیم کرنا چاہتا ہوں اس کی تقسیم کا شرعی طریقہ کیا ہوگا،یہ اثاثہ میری ذاتی ملکیت ہے اس میں میرے والدین یا دیگر رشتہ داروں کے پیسوں کا کوئی حصہ شامل نہیں ہے،میرے دو بھائی حیات ہیں کیا میں ان اثاثہ(جائیداد) کو اپنی مرضی سے اپنے مذکور بھائیوں اور مرحوم بہن بھائیوں کے اولاد میں تقسیم کرسکتا ہوں؟کیونکہ میری اپنی کوئی اولاد اور بیوی نہیں ہے،والدین کابھی انتقال ہوچکا ہے،میرے جائیداد کی تقسیم کا شرعی طریقہ کیا ہوگا،کیا میں اپنی مرضی سے جس کو چاہوں اور جس کے لئے جتنا چاہوں دے سکتا ہوں؟میری زندگی اور میرے مرنے کے بعد اس کی تقسیم کا طریقہ کیا ہوگا؟میں اپنے جائداد میں سے اگر صدقہ کرنا چاہوں تو کتنا صدقہ کرسکتا ہوں؟میرے رشتہ داروں میں دو بھائی ،ایک مرحوم بھائی اور دو مرحوم بہنوں کو اولاد موجود ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہر شخص اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلا ہونے سے قبل اپنے مال و جائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے وہ اس میں جس طرح چاہےجائز تصرف کرسکتا ہے،اس کی زندگی میں اس کے مال و جائیداد میں کسی کا کوئی حق نہیں ہوتااور نہ ہی اس کے ذمہ اپنا مال و جائیداد اپنی اولاد وغیرہ کے درمیان تقسیم کرنا لازم اور ضروری ہوتا ہے ،لہذاسائل کے ذمہ بھی اپنا مال وجائیداد اپنے بھائیوں،بھانجوں بھانجیوں ،بھتیجوں بھتیجیوں وغیرہ میں تقسیم کرنا کوئی لازم اور ضروری نہیں ،البتہ اگر سائل اپنی مرضی اور خوشی سے اپنا مال وجائیداد اپنے بھائیوں اور مرحوم بہن بھائیوں کی اولاد میں تقسیم کرنا چاہے تو شرعاً ایسا کرنا بھی جائز ہے،لیکن یہ تقسیم ترکہ نہیں بلکہ ہبہ اور گفٹ کہلاتا ہے، جس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ سائل ایک محتاط اندازے کے مطابق اپنی بقیہ زندگی کے لئے جو کچھ رکھنا چاہے وہ رکھ کر بقیہ مال وجائیداد اپنی مرضی سے اپنے موجود بھائیوں اور مرحوم بہن بھائیوں کی اولاد میں تقسیم کرکے ہر ایک کو اس کے حصے پر باضابطہ مالکانہ قبضہ بھی دیدے،چنانچہ ایسا کرنے سے سائل کے بھائی اور بہن بھائیوں کی اولاد شرعاً اپنے اپنے حصوں کے مالک بن جائیں گے ،پھر سائل کی وفات کےبعد اس میں کسی اور کا کوئی حصہ نہ ہوگا ،البتہ بوقتِ انتقال سائل کی ذاتی ملکیت میں جو کچھ ہوگا وہ اسکے اس وقت موجودہ ورثاء کے درمیان اصولِ میراث کے مطابق تقسیم کیا جائے گا ،
جبکہ سائل کی ملکیت میں جو کچھ ہے اس میں چونکہ سائل کو تصرف کا مکمل اختیار ہے ،اس لئے اگر ورثاء کو محروم کرنے کا قصدو ارادہ نہ ہو تو سائل کے لئے اپنے مال میں سے اپنی مرضی کے مطابق صدقہ وخیرات کرنا بلا شبہ جائز اور درست بلکہ باعثِ اجر و ثواب ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیۃ"(وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلاً لملك الواهب لا مشغولاً به) والأصل أن الموهوب إن مشغولاً بملك الواهب منع تمامها، وإن شاغلاً لا، فلو وهب جرابًا فيه طعام الواهب أو دارًا فيها متاعه، أو دابةً عليها سرجه وسلمها كذلك لاتصح، وبعكسه تصح في الطعام والمتاع والسرج فقط؛ لأنّ كلاًّ منها شاغل الملك لواهب لا مشغول به؛ لأن شغله بغير ملك واهبه لايمنع تمامها كرهن وصدقة؛ لأن القبض شرط تمامها وتمامه في العمادية"(5/690)
وفیہ ایضاً: وشروطہ ثلاثہ :موت مورث حقیقۃً او حکماً کمفقود او تقدیراً کجنین فیہ غرۃ، ووجود وارثہ عند موتہ حیاً حقیقۃً او تقدیراً۔۔۔(6/756)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68072کی تصدیق کریں
1     2596
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات