طلاق

کیا گن پوائنٹ پر زبانی طلاق دلوانے سے طلاق ہو جاتی ہے؟

فتوی نمبر :
68035
| تاریخ :
2023-09-27
معاملات / احکام طلاق / طلاق

کیا گن پوائنٹ پر زبانی طلاق دلوانے سے طلاق ہو جاتی ہے؟

آپ مفتیان کرام درج ذیل مسئلہ کے متعلق میری راہنمائی قرآن وسنت کی روسے فرماکر ماجور ہوں !
میری بھانجی کا بیٹا مسمیٰ " واؤ" نے گن پوائنٹ کی وجہ سے اپنی منکوحہ( جو کہ میری بھانجے کی بیٹی لگتی ہے)مسماۃ" حاء" کو تین مرتبہ طلاق دی ، جس کی موبائل ریکاڈنگ ہمارے پاس موجود ہے۔
وضاحت کچھ یوں ہے کہ مسمی " واؤ" کو کسی تیسرے لوگوں نے اغواء کر کے زبر دستی اس سے اپنی بیوی کو طلاق دلوائی ،جس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ وہ اپنی لڑکی ، جس کا اس میرے بھانجے " واؤ" کے ساتھ آپس میں دوستانہ چکر تھا ،سے شادی کروائی جاسکے ۔
نوٹ :شوہر نے زبانی تین بار یہ جملہ کہا "میں اللہ کو حاضر وناظر جان کر اپنی بیوی مسماۃ " حاء " کو طلاق دیتا ہوں " مذکور میاں بیوی کی نکاح ورخصتی سب کچھ ہو چکی ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق مذکور افراد کا شوہر کو اغواء کرکے گن پوائنٹ پر زبر دستی اس سے طلاق دلوانا ،ظلم اور انسانی حق تلفی پر مبنی ہونے کی وجہ سے شرعاً ناجائز اور حرام عمل تھا، جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہوئے ہیں ،اور شوہر کو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق بھی حاصل ہے ،تاہم عندالاحناف چونکہ اس کے باوجود بھی شرعاً طلاق ہوجاتی ہے ،اس لئے جب مسمیٰ " واؤ" نے مذکور الفاظ "میں اللہ کو حاظر وناظر جان کر اپنی بیوی مسماۃ " حاء" کو طلاق دیتا ہوں "تین مرتبہ کہہ دیئے، تو اس سے اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ،اب نہ رجوع ہوسکتا ہے اور نہ ہی حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح ہو سکتا ہے ،جبکہ عورت ایام عدت گزرنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع :وأما كون الزوج طائعا فليس بشرط عند أصحابنا وعند الشافعي شرط حتى يقع طلاق المكره عندنا وعنده لا يقع ونذكر المسألة في كتاب الإكراه إن شاء الله تعالى وذكر محمد بإسناده «أن امرأة اعتقلت زوجها وجلست على صدره ومعها شفرة فوضعتها على حلقه، وقالت: لتطلقني ثلاثا أو لأنفذنها فناشدها الله أن لا تفعل فأبت فطلقها ثلاثا فذكر لرسول الله - صلى الله عليه وسلم - فقال لا قيلولة في الطلاق» (3/ 100)
وفی الدر المختار :(ويقع طلاق كل زوج بالغ عاقل) ولو تقديرا بدائع، ليدخل السكران (ولو عبدا أو مكرها) فإن طلاقه صحيح لا إقراره بالطلاق اھ(3 /235)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68035کی تصدیق کریں
0     381
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات