مین ایک سافٹ ویئر انجینئر ہوں، میں آن لائن ایک کمپنی کے ساتھ کام کرتا ہوں ،اگر میں کسی کمپنی کی نوکری حاصل کر لو ں 2 لاکھ تنخواہ پر ، پھر میں کسی دوسرے شخص کو رکھتا ہوں اور اس کی مدد سے ان کا کام مکمل کرتا ہوں ، میں اسے ایک لاکھ پچاس ہزار دیتا ہوں اور میں 50 ہزار باقی رکھتا ہوں۔
سائل کا اگر بنیادی کام جائز ہو ،یعنی سود اور انشورنس وغیرہ جیسے ناجائز کاموں پر مشتمل سوفٹ ویئر نہیں بناتا ہو اور جس کمپنی میں بطورِ ملازم نوکری کے لئے اپلائی کرے ،اس کمپنی کی طرف سے اپنی جگہ کسی اور کو کام پر رکھنے کی اجازت ہو تو ایسی صورت میں سائل کے لئے اپنی جگہ کسی اور کو کام پر رکھنے اور کمپنی کی طرف سے سائل کو ملنے والی تنخواہ میں سے باہمی رضامندی سے اس کو تنخواہ دینا جائز اور درست ہے ۔
کما فی الدر المختار : (و إذا شرط عمله بنفسه) بأن يقول له اعمل بنفسك أو بيدك (لا يستعمل غيره إلا الظئر فلها استعمال غيرها) بشرط و غيره خلاصة (و إن أطلق كان له) أي للأجير أن يستأجر غيره الخ
وفی الشامیة :تحت قولہ (قوله لا يستعمل غيره) و لو غلامہ او اجیرہ (الی قولہ) استحقاق أجر المثل و أنه ليس للثاني على رب المتاع شيء لعدم العقد بينهما أصلا اھ (6/18)۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟/سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0