ہدیہ

کمپنی کی طرف سے ملنے والے پیٹرول بچ جائے تو اس کا کیاحکم ہے؟

فتوی نمبر :
66808
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

کمپنی کی طرف سے ملنے والے پیٹرول بچ جائے تو اس کا کیاحکم ہے؟

ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں، جہاں فیول کارڈ دیا ہے، جس کی لمٹ 120 لیٹر ہے، یہ فیول ایک مہینے میں استعمال کرنا ہوتا ہے ، اگر استعمال کم ہو تو باقی فیول ضائع ہو جاتا ہے، اور ہر مہینے کی پہلی کو 120 لیٹر مل جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر کچھ فیول بچ جائے تو پیٹرول پمپ والوں سے اس کے عوض پیسے لیے جاسکتے ہیں ؟ میں آپ کو پالیسی بھی لکھ رہا ہوں، اس میں ایسا کچھ واضح نہیں، مگر جب کمپنی سے بات کریں تو وہ کہتے ہیں یہ آپ کے ماہانہ معاوضہ کا حصہ ہے، کیا پیٹرول بچ جانے کی صورت میں باقی کے عوض پیٹرول پمپ والوں سے پیسے لینا جائز ہے ؟ جزاکم اللہ خیر !!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عموماً کسی بھی ادارہ کی طرف سے اپنے ملازمین کے لیے پیٹرول یا علاج معالجہ کی مد میں سہولت کی حد مقرر کرنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ملازم اس مقدار تک اس سہولت سے استفادہ کر سکتا ہے، اور مقررہ اخراجات سے زیادہ کی ذمہ داری ادارہ پر عائد نہ ہوگی، لیکن مطلوب مقدار مکمل کرنا کوئی لازم اور ضروری نہیں ہوتا، اور نہ ہی عموما اس سہولت کی ادارہ کی طرف سے ذاتی استعمال کے بجائے دوسروں کو فروخت کرنے یا ہدیہ کرنے کی اجازت ہوتی ہے، اس لیے اگر سائل کو باقاعدہ کمپنی کی طرف سے مذکور مقدار پوری کرنے کے لیے کمپنی اور ذاتی استعمال کے علاوہ دوسروں کو فروخت کرنے کی صراحۃً اجازت نہ ہو، تو اس کے لیے زائد پیٹرول فروخت کر کے پیسہ کمانا شرعاً جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

لما في التنزيل العزيز : {يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ } [النساء: 29]
و في كما في سنن أبي داود: وزاد سليمان بن داود: وقال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: "المسلمون على شروطهم" اھ (5/ 446)
و في مشكاة المصابيح: وعن أبي حرة الرقاشي عن عمه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ألا تظلموا ألا لا يحل مال امرئ إلا بطيب نفس منه» . رواه البيهقي في شعب الإيمان والدارقطني في المجتبى اھ (2/ 889)
و في صحيح مسلم للنيسابوري: 294 - حدثنا قتيبة بن سعيد حدثنا يعقوب - وهو ابن عبد الرحمن القارى ح وحدثنا أبو الأحوص محمد بن حيان حدثنا ابن أبى حازم كلاهما عن سهيل بن أبى صالح عن أبيه عن أبى هريرة أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال « من حمل علينا السلاح فليس منا ومن غشنا فليس منا ». (1/ 69) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66808کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات