طلاق

جبر و دھمکیوں کے زیرِ اثر ,دباؤ میں آکر, زبان سے بولے بغیر طلاقنامہ سائن کرنا

فتوی نمبر :
66435
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق

جبر و دھمکیوں کے زیرِ اثر ,دباؤ میں آکر, زبان سے بولے بغیر طلاقنامہ سائن کرنا

السّلام علیکم!
آپ کی گذارش میں ایک مسئلہ پیش کرنا چاہتی ہوں ، میرے شوہر سے انکی پہلی بیوی کے والد (جو کہ آرمی میں کرنل کے عہدہ پر ہیں) اور گھر والوں نے طلاقِ ثلاثہ اسٹامپ پیپر پر جان کی، سرکاری نوکری سے نکلوانے، گھر والوں سے قطع تعلق ، فوری گھر سے بےگھر ہونے کی دھمکیاں دے کر دستخط کر وائے گئے جبکہ اُنہوں نے زبانی کچھ نہیں کہا کیونکہ وہ طلاق دینا نہیں چاہتے تھے ،میرے شوہر نے یہ سارے میسجز واٹس ایپ بھی کیے کہ انکو اتنی دھمکیاں دی گئیں کہ انکو خودکشی کے علاوہ کوئی اور راستہ نظر نہیں آرہا ،انکو یہ دھمکی بھی دی کہ تمہاری دوسری بیوی کا جو حشر ہوگا سوچ نہیں سکتے تم , انکو اسکا یقین ہوگیا تھا کہ دشمنی میں کچھ بھی کر دینگے , وہ انکا بار بار یہی کہنا تھا کہ تمہارے گھر والوں کو کچھ نہیں ہونے دونگا میں ، برائے مہربانی مفتیانِ کرام اس مسئلہ پر روشنی ڈالیں کہ میں بہت پریشان ہوں ،مجھے واضح کریں کہ میں ابھی بھی انکے نکاح میں ہوں ؟جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی پرحقیقت ہو ، اس طور پرکہ سائلہ کے شوہر کو طلاق نامہ پر دستخط نہ کرنے کی وجہ سے جان جانے یا کسی عضو کے تلف ہونے کا اندیشہ ہو ، جس کی وجہ سے اس نے بغیر قصد و ارادے کے، فقط طلاق نامہ پر دستخط کردیے ہوں , زبان سے طلاق کے الفاظ کی ادائیگی نہ کی ہو ، تو اس سے شرعاً سائلہ پر کوئی طلاق نہیں ہوئی بلکہ دونوں میاں بیوی کا نکاح بر قرار ہے ، اور دونوں حسب ِسابق زندگی بسرکرسکتے ہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی البحرالرائق : و قيدنا بكونه على النطق لأنه لو أكره على أن يكتب طلاق امرأته فكتب لا تطلق لأن الكتابة أقيمت مقام العبارة باعتبار الحاجة و لا حاجة هنا كذا في الخانية ، و في البزازية أكره على طلاقها فكتب فلانة بنت فلان طالق لم يقع اهـ (3/264)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66435کی تصدیق کریں
0     260
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات