ہدیہ

شوہر کا مکان میں ساتھ رہتے ہوئے بیوی سے کہہ دینا کہ یہ مکان تمہارا ہے

فتوی نمبر :
65173
| تاریخ :
2023-06-09
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

شوہر کا مکان میں ساتھ رہتے ہوئے بیوی سے کہہ دینا کہ یہ مکان تمہارا ہے

جناب مفتی صاحب السلام علیکم !
میرے شوہر کا انتقال ہوۓ ۵ سال ہو چکے ہیں وہ ایک مسجد کے امام تھے ، اور آج سے ۲۰ سال پہلے میری شادی ہوئی تھی ، میں اپنے شوہر کی دوسری بیوی ہوں، پہلی بیوی سے بھی اولاد ہے ایک بیٹا اور ایک بیٹی , سب بالغ شادی شدہ ہیں اور الگ مکان میں رہتے ہیں، اور میرے بھی سگے دو بیٹے بالغ ہیں, جو میرے ساتھ رہتے ہیں ، میری شادی کے وقت ہی طے ہوا تھا کہ مکان اورایک دوکان مجھے ملے گی جہاں میں رہتی ہوں ، میں اپنے شوہرکے ساتھ الگ مکان میں رہتی تھی ، مکان شوہر کے نام ہے اور انہوں نے زبانی کہا تھا کہ یہ مکان تمہارا ہے , اب سوتیلی اولاد وراثت کا تقا ضہ کر رہی ہے اور مجھے مکان سے نکلنے کی دھمکی دے رہی ہے ، کیا شرعی طور پر یہ مکان کی وراثت کی جاۓ گی ؟ جبکہ شوہر زبانی طور پر کہتے رہے کہ مکان تمہارا ہے، یعنی میرا ہے ۔
دوسرا مسٔلہ یہ ہے کہ زندگی میں میرے شوہر نے دوکان بیچ کر(جسکے متعلق شوہر نے کہا تھا کہ یہ تمہاری ہے) اسکی رقم بیٹی کو دے کر کاروبار میں لگائی تھی اور اسکا منافع ہمیں ملتا تھا ، شوہر کے انتقال کے ۲ سال بعد تک دس ہزار منافع ملتا رہا اور اب دینا بند کر دیا اور کاروبار کی رقم بھی سوتیلی بیٹی نے اپنے پاس رکھی ہوئی ہے جو کہ صرف کاروبار کے لئے دی تھی، اسکا شرعی کیا حکم ہے ؟ یعنی یہ مال کی بھی وراثت تقسم ہونی چاہیئے ؟ جواب دے کر رہنماٮٔی فرماٮٔیں۔ جزاک اللہفقط عابدہ خانم

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کوئی چیز محض کسی کے نام کرنے یا منہ ز بانی کسی کو دیدنے سے شرعاً اس کی ملکیت نہیں بنتی جب تک اسے اس چیز پر مالکانہ قبضہ نہ دیا جائے ،لہذا سائلہ کے مرحوم شوہر نے اگر چہ مذکور مکان کے متعلق زبانی کلامی یہ کہہ دیا تھا کہ "یہ مکان تمہارا ہے" لیکن اگر مرحوم نے اپنی زندگی میں سائلہ کو مذکور مکان باقاعدہ مالکانہ قبضے کے ساتھ حوالہ نہ کیا ہو ، تو محض منہ زبانی یہ کہہ دینے سے کہ "یہ مکان تمہارا ہے" شرعاً سائلہ اس مکان کی مالک نہیں بنی , بلکہ مذکور مکان مرحوم کی وفات تک بدستور اس کی ملکیت میں رہا ، جو اب ان کے انتقال کے بعد دیگر ترکہ کی طرح سائلہ سمیت اس کے تمام شرعی ورثاء میں حسبِ حصصِ ِ شرعیہ تقسیم ہوگا ، جبکہ دکان فروخت ہونے کے بعد ملنے والی رقم کے متعلق سائلہ نے مکمل صراحت نہیں کی کہ سائلہ کے مرحوم شوہر نے مذکور رقم سائلہ یا اس کے بیٹوں میں سے کسی کو باقاعدہ مالکانہ قبضے کے ساتھ دینے کے بعد ان کی طرف کاروبار میں لگائی تھی یا فقط اس کا منافع سائلہ کے لئے مختص کیا گیا تھا یا اس کی کوئی اور صورت تھی ، لہذا سائلہ کو چاہیئے کہ اس کے متعلق مکمل وضاحت کرکے سوال دوبارہ ای میل کردے ، تو اس پر غوروفکر کے بعد انشاءاللہ حکمِ شرعی سے اگاہ کیا جائے گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : (و تتم) الهبة (بالقبض) الكامل (و لو الموهوب شاغلاً لملك الواهب لا مشغولاً به) و الأصل أن الموهوب إن مشغولاً بملك الواهب منع تمامها و إن شاغلاً لا ، فلو وهب جرابًا فيه طعام الواهب أو دارًا فيها متاعه ، أو دابةً عليها سرجه و سلمها كذلك لا تصح ، و بعكسه تصح في الطعام و المتاع و السرج فقط ؛ لأنّ كلاًّ منها شاغل الملك لواهب لا مشغول به ؛ لأن شغله بغير ملك واهبه لايمنع تمامها كرهن و صدقة ؛ لأن القبض شرط تمامها و تمامه في العمادية ۔(5/690)۔
و فی الفتاوى التاتارخانیة : "و في المنتقى عن أبي يوسف : لايجوز للرجل أن يهب لامرأته و أن تهب لزوجها أو لأجنبي دارًا و هما فيها ساكنان ، و كذلك الهبة للولد الكبير ؛ لأن يد الواهب ثابتة علي الدار .(14/431)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65173کی تصدیق کریں
0     1425
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات