ہدیہ

ختم قرآن پر اساتذہ کو تحائف دینا

فتوی نمبر :
64572
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

ختم قرآن پر اساتذہ کو تحائف دینا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے یہاں مدرسے میں حفظ کی چار درسگاہیں ہیں جن میں تقریباً ۱۱۷ طلباء کرام ہیں۔ جس بچے کا تکمیل ِقرآن ہو تو وہ بچہ تمام طلباء ِکا اکرام کرتاہے، مٹھائی کےذریعے یا کھانے کے ذریعے اور انتظامیہ سمیت اساتذہ کرام کو تحفے بھی دیتے ہیں لیکن انتظامیہ اور اساتذہ کی طرف سے کوئی مطالبہ نہیں ہوتا، یہ سب کچھ طلباء کرام اور سرپرست اپنی خوشی سے کرتے ہیں لیکن بعض طلباء کرام جو غریب اور نادار ہوتے ہیں وہ بھی ان طلباء کرام کو دیکھ کر اپنے گھر والوں کو اس طرح اکرام کرنے پر مجبور کرتے ہیں تو اس طرح اکرام کرنا اور تحائف کو قبول کرنا جائز ہے یا ناجائز ہے؟
نیز ہماری اس میں کیا شرعی ذمہ داری ہے ، برائے مہربانی مکمل رہنمائی فرمادیجیے؟ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ختمِ قرآن کے موقع پر بچوں کے والدین اور سرپرستوں کا دلی خوشی ورضا مندی سے مدرسہ انتظامیہ، اساتذہ کرام اور طلباء کیلئے دعوت کا اہتمام کرنا یا مدرسہ انتظامیہ اور اساتذہ کرام کے لیے تحفے تحائف پیش کرنے میں شرعاً کوئی مضائقہ نہیں، البتہ اگر ان کے اس عمل کی وجہ سے غریب طلباء کرام اپنے والدین اور اہلِ خانہ سے دعوتوں اور تحفے تحائف دینے کا مطالبہ کرتے ہوں، جس کی وجہ سے ان بچوں کے والدین بادلِ نخواستہ دعوتوں اور تحفے تحائف کا اہتمام کرتے ہوں تو یہ عمل درست نہیں، اور اسی طرح دلی رضا مندی کے بغیر کی گئی دعوتیں اور تحفے تحائف قبول کرنا بھی درست نہیں۔
لہٰذا مدرسہ انتظامیہ کو چاہیئے کہ ختمِ قرآن کے موقع پر کی جانے والی دعوتوں یا دیے جانے والے تحفے تحائف کے لئے کوئی ایسا نظم اور ترتیب بنائیں کہ جس کی وجہ سے ہر ہر طالب علم دعوتیں کرنے یا تحفے تحائف دینے پر مجبور نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مرقاة المفاتیح: عن ابی حرةا لرقاشی، عن عمه قال: قال رسول اللہﷺ: ’’لا تظلموا ألا لا یحل مال امرئ الا بطیب نفس منه‘‘ رواه البیهقی فی شعب الایمان والدار قطنی ’’الا یطیب نفس‘‘ أی بأمر أو رضا منه اھ (۵/ ۱۹۷۹)۔
وفی رد المحتار: لا یجوز لأحد من المسلمین أخذ مال احد بغیر سبب شرعی اھ (۴/ ۶۱)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 64572کی تصدیق کریں
0     1117
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات