قرض

قرض دینے کی ایک صورت(بیع عینہ) کا حکم

فتوی نمبر :
64517
| تاریخ :
2023-05-14
معاملات / مالی معاوضات / قرض

قرض دینے کی ایک صورت(بیع عینہ) کا حکم

السلام علیکم !
میں کسی صاحب سے قرضہ لے رہا ہوں ، اور اس کا طریقہ کار یہ ہے ، کہ وہ مجھ سے میرے گھر کا پورشن 80,0000 میں خرید رہے ہیں ، اور گھر کی فائل اپنے پاس رکھیں گے ، اور دو سال میں مجھ سے 85,0000 لے کر مجھے فائل واپس کر دیں گے ، کیا یہ معاملہ سود کا تو نہیں اور کہیں میں گناہ تو نہیں کرنے جارہا؟ اللہ مجھے سیدھا راستہ دکھائے اور میری مدد فرمائے آمین ، مہربانی ہوگی ، رہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ طریقہ کار کے مطابق خریداری کا معاملہ کرنا فقہاء کی اصطلاح میں بیع عینہ کہلاتا ہے ، جوقرض پر سود کے حصول کا ایک طریقہ ہے ، لہذا اس طرح معاملہ کرنا شرعاً جائز نہیں اس سے اجتناب لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: (أمر ) الأصل (کفیلہ ببیع العینہ) أی بیع العین بالربح نسئیۃً لیبیعھا المستقرض بأقل لیقضی دینہ ، اخترعہ أکلۃ الربا ، وھو مکروہ مذموم شرعا لما فیہ من الأعراض عن مبرۃ الاقراض الخ (ج5ص 325 مطل فی بیع العینہ ط سعید ) ۔
و فی ردالمحتار :تحت (قولہ وھو مکروہ ) أی عند محمد (الی قولہ ) ھذا البیع فی قلبی کأمثال الجبال ذمیم اخترعہ أکلۃ الربا ، وقد ذمھم رسول اللہ ﷺ فقال : إذ تبایعتم بالعینۃ واتبعتم أذناب البقر ذللتم وظھر علیکم عدوکم الخ (ج5 ص 325 مطلب بیع العینۃ ط سعید ) ۔
و فی ردالمحتار : تحت (قولہ فی بیع العینۃ ) (الی قولہ ) و قال بعضھم ھی أن یدخلا بینھما ثالثاً فیبیع المقرض ثوبہ من المستقرض باثنی عشر درھما و یسلمہ إلیہ ثم یبیعہ المستقرض من الثالث بعشرۃ و یسلمہ ألیہ ثم یبیعہ الثالث من صاحبہ و ھو المقرض بعشرۃ و یسلمہ إلیہ و یأخذہ منہ العشرۃ و یدفعھا للمستقرض فیحصل للمستقرض عشرۃ و لصاحبہ الثوب علیہ اثنا عشرۃ درھماً کذا فی الحیط الخ (ج 5ص 273مطلب فی بیع العینہ ط سعید ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64517کی تصدیق کریں
0     448
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات