ہدیہ

والد کے انتقال کے بعد بہن بھائیوں کی شادیوں میں خرچ کی ہوئی رقم کا میراث میں سے مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
62975
| تاریخ :
2023-03-17
معاملات / مالی معاوضات / ہدیہ

والد کے انتقال کے بعد بہن بھائیوں کی شادیوں میں خرچ کی ہوئی رقم کا میراث میں سے مطالبہ کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام درجِ ذیل مسئلہ کےبارے میں کہ زید کے تین بھائی اور 2 بہنیں ہیں، زید نے والد صاحب کی وفات کے بعد گھر کی تمام ذمہ داریاں اپنے سر لیں اور بامرِ مجبوری بہن بھائیوں کی شادیاں اور والدہ کا علاج و معالجہ بھی کروایا ، ان تمام اخراجات کا کل تخمینہ انھوں نے 15 لاکھ لگایا ہے ،اس وقت وہ والد صاحب کی وراثت تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور زید کا مدعا یہ ہے کہ انہیں وراثت میں سے بہن بھائیوں کی شادیوں میں ہونے والے اخراجات واپس لوٹائے جائیں ،لہٰذا مؤدبانہ عرض ہے کہ شریعت کی رو سے واضح فرمائیں کہ کیا زید اپنے بہن بھائیوں کی وراثت میں سے سابقہ اخراجات لے سکتا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق زید نے اگرچہ والدِ مرحوم کی وفات کے بعد گھریلو ذمہ داریاں پوری کرنے اور بہن بھائیوں کی شادیاں کرانے میں رقم خرچ کی ہو ،لیکن اس کے متعلق اگر زید نے قرض یا بعد میں ترکے سے وصول کرنے کی صراحت نہ کی ہو تو ایسی صورت میں یہ زید کی طرف سے تبرع اور احسان شمار ہوگا ،جس کا اب زید کو مطالبے کا حق حاصل نہیں،تاہم زید کے چھوٹے بہن بھائیوں کا اخلاقی فرض بنتا ہے کہ بڑے بھائی کے احسانات کےعوض اسے ترکہ میں سے اس کے حصے سے کچھ زیادہ دیکر اس کے احسانات کا بدلہ دینے کی کوشش کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی مشکا ۃ المصابیح : "عن سلمان بن عامر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " الصدقة على المسكين صدقة و هي على ذي الرحم ثنتان , صدقة و صلة ". رواه أحمد و الترمذي و النسائي و ابن ماجه و الدارمی(1/604)۔
و فی تنقيح الفتاوى الحامدية : "المتبرع لايرجع بما تبرع به على غيره ، كما لو قضى دين غيره بغير أمره .( 2/ 391)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 62975کی تصدیق کریں
0     1180
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کسی کو ہدیہ یا گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ہدیہ 1
  • کیا کسی ہندو کا تحفہ قبول کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ہدیہ 0
  • کوئی چیز ہبہ کر کے واپس لینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • طلاق کے بعد شوہر کونسے گفٹ واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • قبضہ دیے بغیر , فقط کاغذات میں مکان نام کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا کسی ایک بیٹے کو ہدیہ دینا

    یونیکوڈ   ہدیہ 3
  • بیٹے کو ہبہ کردہ مکان میں بیٹیوں کے حصہ کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • ماں کے لئے اپنی اولاد میں سے کسی ایک بیٹے کو گھر ہدیہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • انٹرسٹ فری پراویڈنٹ فنڈ میں ملنےوالی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اپنی اولاد کے درمیان زندگی میں تقسیمِ جائیداد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • والد کا بیٹوں کو گھر ہدیہ کرنے کے بعد بیٹیوں کا اس میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم اور طریقۂ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • باپ کے لئے تمام اولاد کے ساتھ برابری کا معاملہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • کیا زندگی میں اپنے بہن بھائیوں اور ان کی اولاد میں جائیداد تقسیم کی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • والد مرحوم کی جانب سے زندگی میں دی جانے والی چیز میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بیوی کے لیے شوہر کو ہدیہ کئے ہوئے سونے کا استعمال جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بڑے بیٹے نے ماں کے ساتھ رہتے ہوئے, ماں کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا

    یونیکوڈ   ہدیہ 1
  • قادیانی کمپنی کی تشہیری مہم میں شریک ہو کر گرانٹ وصول کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • اولاد کے درمیان اپنی زندگی میں تقسیم جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • بہن کے لئے بھائی سے والد کی طرف سے دی گئی جائیداد میں مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • مکان کی رقم اولاد کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی؟

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • نکاح میں بیوی کو شوہر کی جانب سے دیے گئے تحفوں کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
  • زندگی میں اولاد کے درمیان تقسیمِ جائیداد کا حکم

    یونیکوڈ   ہدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات