میرے گھر والوں کو ستمبر 2022 میں پتہ چلا کہ میں نے ایک لڑکی سے چھپ کر نکاح کیا ہوا ہے، میں لندن میں رہتا ہوں اور میرے گھر والے کراچی میں ہیں , لڑکی کے بھی گھر میں بات کا کسی کو علم نہیں تھا۔
میرے گھر والوں نے مجھے اکتوبر 2022 میں پاکستان بلایا , دباؤ کے تحت طلاق کے کاغذات پر دستخط کروالیے , جس پر میں نے 3 دفع دستخط کردیے اور پھر میں نے اپنی اہلیہ سے 6 ماہ تک با ت نہیں کی ۔
اب میں فروری 2023 کو واپس آگیا ہوں لندن , اور میں اپنی اہلیہ سے رجوع کرنا چاہتا ہوں , برائے مہربانی میری مدد کریں.
سائل نے طلاق نامہ نہیں بھیجا تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا،تاہم سائل نے جس طلاق نامہ پر دستخط کیے تھے،اس میں اگر تین بار طلاق کا جملہ درج ہو تو اس پر دستخط کرنے سے سائل کی بیوی پر طلاق نامہ میں درج تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے،اب رجوع نہیں ہوسکتا،اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا، جبکہ عورت عدت مکمل کرنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے -
حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا
یونیکوڈ حلالہ اور طلاق مغلظہ 0