وقف

مسجد کے وضو خانے پر امام کی رہائش گاہ بنانے کا حکم

فتوی نمبر :
61230
| تاریخ :
معاملات / امانات / وقف

مسجد کے وضو خانے پر امام کی رہائش گاہ بنانے کا حکم

سوال1:مسجد کے وضو خانے پر امام کی رہائش گاہ بنانا کیسا ہے؟
سوال2:امام صاحب کی رہائش گاہ کی بجلی، گیس اور پانی وغیرہ کا بل مسجد کے پیسوں سے ادا کرنا کیسا ہے؟
سوال3:امام صاحب کی پیٹھ پیچھے ان کی برائی کرنا شریعت میں کیسا ہے؟جزاک اللہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسجد کے وضو خانے کے اوپر امام کی رہائش گاہ بنانا بلاشبہ جائز اور درست ہے،جبکہ امام صاحب کی رہائش گاہ کی بجلی،گیس اور پانی کا بل مسجد کے پیسوں سے ادا کرنا اس صورت میں جائز ہوگا کہ چندہ دہندہ گان کسی خاص مصرف کی تعیین کیے بغیر مصالحِ مسجدکے لئے چندہ دیتے رہیں اور ہمارے عرف میں چونکہ مصالحِ مسجد میں سے امام کی رہائش گاہ اس کی بجلی،گیس اور پانی کا بل بھی شامل ہے، اس لئے مسجد کے وقف فنڈ سے اس کی ادائیگی شرعاً بھی جائز اور درست ہے،جبکہ کسی کی برائی اور غیبت کرنا پیٹھ پیچھے اس کے جائز نہیں،خاص طور پر جب کہ غیبت کیا جانے والا شخص پیش امام ہو تو ان کی برائی کرنا اور بھی معیوب اور قابلِ مذمت عمل ہے، اس لئے اس سے اجتناب لازم ہے،البتہ اگر امام صاحب کے متعلق واقعۃً کسی ایسی بات کا علم ہوجائے جو شرعاً بھی مناسب نہ ہو تو اس کی غیبت کرکے اپنی آخرت خراب کرنے کے بجائے پوری تحقیق کے بعد کسی مناسب طریقہ سے اس کی نشاندہی کرنی چاہیئے ،تاکہ امام صاحب بھی اس سے اجتناب کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الشامیة:(قوله: ولا أن يجعل إلخ) هذا ابتداء عبارة البزازية، والمراد بالمستغل أن يؤجر منه شيء لأجل عمارته وبالسكنى محلها وعبارة البزازية على ما في البحر، ولا مسكنا وقد رد في الفتح ما بحثه في الخلاصة من أنه لو احتاج المسجد إلى نفقة تؤجر قطعة منه بقدر ما ينفق عليه، بأنه غير صحيح. قلت: وبهذا علم أيضا حرمة إحداث الخلوات في المساجد كالتي في رواق المسجد الأموي، ولا سيما ما يترتب على ذلك من تقذير المسجد بسبب الطبخ والغسل ونحوه ورأيت تأليفا مستقلا في المنع من ذلك اھ(4/358)۔
وفی الھندیة: وإذا أراد أن يصرف شيئا من ذلك إلى إمام المسجد أو إلى مؤذن المسجد فليس له ذلك، إلا إن كان الواقف شرط ذلك في الوقف، كذا في الذخيرة ولو شرط الواقف في الوقف الصرف إلى إمام المسجد وبين قدره يصرف إليه إن كان فقيرا وإن كان غنيا لا يحل وكذا الوقف على الفقهاء المؤذنين، كذا في الخلاصة اھ(2/463)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
وقار احمد زید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 61230کی تصدیق کریں
0     1033
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 1
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • کیا بلڈنگ کے نیچے مسجد بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مسجد کی بجلی سے موبائل ری چارج کرکے باکس میں کچھ رقم ڈالنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات