رشتہ داروں کے حقوق و فرائض

مشرکانہ عقائد کے حامل لڑکے کو رشتہ دینا-بدعات میں مبتلاء آباء و اجداد کیلۓ دعاۓ مغفرت کرنا

فتوی نمبر :
60665
| تاریخ :
2005-12-23
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / رشتہ داروں کے حقوق و فرائض

مشرکانہ عقائد کے حامل لڑکے کو رشتہ دینا-بدعات میں مبتلاء آباء و اجداد کیلۓ دعاۓ مغفرت کرنا

۱۔ کیا فرماتےہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کے رشتہ دار ناواقفیت و جہالت کی بناء پر حضورﷺ کو حاضر و ناظر ، عالم الغیب اور نورو بشر مانتے ہیں اور بدعات و رسومات اور نذر و نیاز دیا کرتے ہیں، جبکہ حقیقی طور پر وہ خود ان چیزوں سے واقفیت و علم نہیں رکھتے ، بلکہ اپنے آباؤ اجداد کی سنی سنائی باتوں پر عمل کرتے ہیں تو کیا زید اپنے ان رشتہ داروں سے رشتے ناطے وغیرہ طے کر سکتا ہے یا نہیں؟ اس طرح ان کو رشتہ دے سکتا ہے یا نہیں؟
۲۔ نیز زید اپنے ایسے آباء و اجداد جن کا صحیح حال معلوم نہیں اور وہ بالکل ان پڑھ و جاہل ہونے کی وجہ سے کبھی کبھی بدعات اور نذر و نیاز کیا کرتے تھے تو ان کے بارے میں کیا حکم ہے کہ زید ان کے لیے دعاءِ مغفرت و ایصالِ ثواب کر سکتا ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ مذکور عقائد کا حامل شخص جب تک اپنے ان شرکیہ عقائد سے بصدقِ دل توبہ و استغفار نہ کرے، اس وقت تک اسے کسی سنی العقیدہ لڑکی کا رشتہ دینا اور اس لڑکے سے عقدِ نکاح کرنا جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔
۲۔ ایسے رشتہ داروں کے لیے ایصالِ ثواب اور دعا ءِ مغفرت کرنا شرعاً جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی قاضی خان علی ھامش الھندية: رجل تزوج امرأة بغیر شھود فقال الرجل و المرأۃ خدائے را و پیغامبر، راگواہ کر دیم قالوا یکون کفراً لانه اعتقد أن رسول اللہ – صلی اللہ علیه وسلم – یعلم الغیب و ھو ماکان یعلم الغیب حین کان فی الأحیاء فکیف بعد الموت۔( ۳/۵۷۶)۔
و فی الدر المختار: (و) تعتبر في العرب و العجم (ديانة) أي تقوى فليس فاسق كفؤا لصالحة أو فاسقة بنت صالح معلنا كان أو لا اھ
و فی رد المحتار: تحت (قوله فليس فاسق إلخ) اعلم أنه قال في البحر: و وقع لي تردد فيما إذا كانت صالحة دون أبيها أو كان أبوها صالحا دونها هل يكون الفاسق كفؤا لها أو لا: فظاهر كلام الشارحين أن العبرة لصلاح أبيها و جدها، فإنهم قالوا لا يكون الفاسق كفؤا لبنت الصالحين، و اعتبر في المجمع صلاحها فقال: فلا يكون الفاسق كفؤا للصالحة و في الخانية لا يكون الفاسق كفؤا للصالحة بنت الصالحين فاعتبر صلاح الكل. و الظاهر أن الصلاح منها أو من آبائها كاف لعدم كون الفاسق كفؤا لها و لم أره صريحا اهـ (3/89)۔
و فی الفقه الإسلامي و أدلته: أجمع العلماء على انتفاع الميت بالدعاء و الاستغفار بنحو «اللهم اغفر له، اللهم ارحمه»، و الصدقة، و أداء الواجبات البدنية ـ المالية التي تدخلها النيابة كالحج، لقوله تعالى: ﴿و الذين جاءوا من بعدهم يقولون: ربنا اغفر لنا و لإخواننا الذين سبقونا بالإيمان﴾ (الحشر:10/ 59) و قوله سبحانه: ﴿و استغفر لذنبك و للمؤمنين و المؤمنات﴾ (محمد:19/ 47)، و دعا النبي - صلّى الله عليه وسلم - لأبي سلمة حين مات، و للميت الذي صلى عليه في حديث عوف بن مالك، و لكل ميت صلى عليه. و سأل رجل النبي - صلّى الله عليه وسلم - فقال: «يا رسول الله، إن أمي ماتت، فينفعها إن تصدقت عنها؟ قال: نعم»(2/ 1579)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60665کی تصدیق کریں
0     428
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رشتہ نہ دینے کی وجہ سے قطعِ تعلقی کرنا

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 1
  • مشرکانہ عقائد کے حامل لڑکے کو رشتہ دینا-بدعات میں مبتلاء آباء و اجداد کیلۓ دعاۓ مغفرت کرنا

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • بہنوں کی کفالت بھائیوں پر لازم ہے

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کبیرہ گناہ میں ملوث رشتہ دار سے ملنے کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • شوہر کا مقام بڑا ہے یا والد کا ؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • ساس کے بہو سے سخت لہجے میں بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 1
  • ماں کے فوت ہونے کے بعد بچہ کی پرورش کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • آدمی کی کمائی پر کس کس کا حق ہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • ساس سسر کے کیا حقوق ہیں؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • بہو کے ذمہ ساس اور سسر کے حقوق

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کیا حقوق العباد میں کوتاہی کرنے والوں کی مغفرت ہوگی؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کسی کے ذاتی کاروبار میں اس کے دوسرے بہن بھائیوں کا حصہ ہوتاہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • غیر شادی شدہ بہن کی کفالت و ذمہ داری کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • والدہ اور خالہ سے چھپ کر بچوں کو کوئی چیز کھلانے کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کسی رشتہ دار پر جادو ٹونہ کا الزام لگانا

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • شادی شدہ لڑکی کا والدین کو اپنی پریشانیوں سے آگاہ کرنا درست ہے ؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • ملازمت نہ کرنے والے بھائی کی مدد کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • بیٹے کے ذمہ کس کس کا نفقہ لازم ہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
Related Topics متعلقه موضوعات