اگر سسرال والے تنگ کر رہے ہو ں، کیا عورت اپنے والدین کو بتا سکتی ہے، اس نیت کے ساتھ کہ ان کے والدین اپنی بیٹی کے لئے دعائیں کرینگے ، اور اُس کی مشکلات وپریشانی کم ہوجائیگی۔
واضح ہو کہ بیوی کا اپنے شوہر کے گھر کی ہر چھوٹی موٹی بات اپنے والدین کو بتانا مناسب نہیں، بسا اوقات اس سے بہتری کے بجائے معاملات مزید خراب ہوجاتے ہیں، عورت کو اپنے شوہر کے گھر میں پیش آنے والی چھوٹی موٹی تکالیف پر صبر سے کام لیتے ہوئے اپنے گھر کو آباد رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے، تاہم اگر سسرال والے بلاوجہ تنگ کریں اور اس کی وجہ سے عورت کے لئے زندگی بسر کرنا مشکل ہوجائے، تو ایسی صورت میں عورت اپنے والدین کے سامنے مناسب انداز میں صورتحال رکھ سکتی ہے، تاکہ والدین حکمت وبصیرت کے ساتھ اس معاملہ کو حل کرسکیں، اور والدین کو بھی چاہئے کہ اپنی بیٹی کا گھر آباد رکھنے کی ہر ممکن کوشش اور فکر کریں۔