رشتہ داروں کے حقوق و فرائض

ساس کے بہو سے سخت لہجے میں بات کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
66610
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / رشتہ داروں کے حقوق و فرائض

ساس کے بہو سے سخت لہجے میں بات کرنے کا حکم

ترجمہ :السلام علیکم ، میں اور میرے شوہر دو سال سے نکاح میں ہیں ،میری ساس کی طرف سے بے عزتی اور تذلیل کی گئی ،اور کئی دفعہ میرے والدین کے ساتھ برا سلوک کیا گیا،میں نے اس بارے میں پہلے دن سے اپنے شو ہر کو بتایا ،اس نے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا ،وہ عام طور پر میرے والدین کو فون کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ چلو چھوٹی چھوٹی باتوں پر ملتے ہیں ،اور پھر اس پر خواہ مخواہ بے کار بحث کرتے ہیں ،اس بار اس نے کال پر میری والدہ کے ساتھ پھر بدتمیزی کی ،جسے سب نے سنا آگے ایک مجمع تھا جہاں میں نے اسے سلام کیا لیکن اس سے بات نہیں کی کیوں کہ میں کسی ایسے شخص کی عزت نہیں کرسکتی جو میرے والدین کی عزت کرنا نہیں جانتا ،میں سخت ہوگئی بعد میں اس نے دوبارہ میرے والد کو فون کیا کہ وہ میری شکایت کریں ،میرے والد نے اسے سمجھایا کہ اس کا لہجہ اور الفاظ کس طرح ذلت آمیز ہے ،اور بچوں پر اثر انداز ہوں گے ،انہوں نے اپنے آپ میں اس پر بحث کی ،میرے شوہر نے بعد میں مجھے بتایا کہ آپ کو میری والدہ کے ساتھ ایسا سلوک کرنے کا کوئی حق نہیں ،کیوں کہ وہ خاندان کی سربراہ ہے ،وہ آپ سے کسی بھی لہجے میں بات کرسکتی ہے ،بلکہ اس کی فیملی میں ہر کوئی ،کیوں کہ میں سب سے چھوٹی ہو ،اس کی بہن فون میرے چہرے پر گرا دیتی ہے،اور جب بھی وہ ہم سے ملنے آتی ہے تو بہت سخت ہوتی ہے ،میرے شوہر کا کہنا ہے کہ اسلام میں بھی یہ درست ہے ،اور بہو سب ماننے کی پابند ہے ،کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ مشترک فیملی اور ساس کا سخت لہجے میں بات کرنا جائز ہے ؟ حالانکہ ویزہ کی وجہ سے ابھی تک رخصتی بھی نہیں ہوئی ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بہو کیلئے اگرچہ اپنی ساس کو والدہ کا درجہ دیکر اس سے حسن سلوک سے پیش آنا ،اس کا اخلاقی فریضہ اور سعادت مندی ہے ،جس پر اسے عمل پیرا ہونا چاہئے ،لیکن سوال میں درج کردہ تفصیلات کے مطابق سائلہ کے شوہر اور اس کی والدہ کا سائلہ اور اس کے والدین کے ساتھ توہین آمیز لہجے میں بات کرنا ،اور بلا وجہ چھوٹی موٹی باتوں پر انہیں ٹوک کر ان کی تذلیل کرنا قطعاً درست نہیں بلکہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں ،لہذا سائلہ کے شوہر اور اس کے اہل خانہ کو چاہئے کہ چھوٹی موٹی باتوں کو بڑھا چڑھا کر گھریلو ماحول متاثر کرنے کے بجائے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوشگوار ی کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی کوشش کریں ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی سنن الترمذي :عن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ليس المؤمن بالطعان ولا اللعان ولا الفاحش ولا البذيء.(3/418)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66610کی تصدیق کریں
1     886
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رشتہ نہ دینے کی وجہ سے قطعِ تعلقی کرنا

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 1
  • مشرکانہ عقائد کے حامل لڑکے کو رشتہ دینا-بدعات میں مبتلاء آباء و اجداد کیلۓ دعاۓ مغفرت کرنا

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • بہنوں کی کفالت بھائیوں پر لازم ہے

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کبیرہ گناہ میں ملوث رشتہ دار سے ملنے کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • شوہر کا مقام بڑا ہے یا والد کا ؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • ساس کے بہو سے سخت لہجے میں بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 1
  • ماں کے فوت ہونے کے بعد بچہ کی پرورش کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • آدمی کی کمائی پر کس کس کا حق ہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • ساس سسر کے کیا حقوق ہیں؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • بہو کے ذمہ ساس اور سسر کے حقوق

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کیا حقوق العباد میں کوتاہی کرنے والوں کی مغفرت ہوگی؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کسی کے ذاتی کاروبار میں اس کے دوسرے بہن بھائیوں کا حصہ ہوتاہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • غیر شادی شدہ بہن کی کفالت و ذمہ داری کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • والدہ اور خالہ سے چھپ کر بچوں کو کوئی چیز کھلانے کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کسی رشتہ دار پر جادو ٹونہ کا الزام لگانا

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • شادی شدہ لڑکی کا والدین کو اپنی پریشانیوں سے آگاہ کرنا درست ہے ؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • ملازمت نہ کرنے والے بھائی کی مدد کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • بیٹے کے ذمہ کس کس کا نفقہ لازم ہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
Related Topics متعلقه موضوعات