سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

حضورؐ کی حضرت خدیجہؓ سے اولاد

فتوی نمبر :
60557
| تاریخ :
2009-08-27
تاریخ / سیرت / سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

حضورؐ کی حضرت خدیجہؓ سے اولاد

کیافرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی حضورﷺ کی ازواجِ مطہرات یا بیٹیوں کو بُرا بھلا یا غلط نسبت سے تعبیر کرتا ہے جیسے حضرت خدیجہ الکبریٰؓ کے بارے میں جو لوگ کہتے ہیں کہ حضور ﷺ کے نسب اطہر سے ایک بیٹی حضرت فاطمہؓ پیدا ہوئیں باقی پہلے خاوند سے اولاد ہوئی ، ایسے آدمی کے بارے میں قرآن و حدیث کی روشنی میں کیا حکم ہے؟
نوٹ: مذکور شخص شیعہ ہے، اس نے گیارہ سال ایران یونیورسٹی میں پڑھا ہے، وہ محض بغض و عناد کی وجہ سے جھوٹے دلائل گھڑ کر یہ ثابت کرتا ہے کہ العیاذ باللہ حضور ﷺ کے نسبِ اطہر سے صرف ایک بیٹی فاطمہؓ ہیں باقی حضرت خدیجہؓ کی اولاد ان کے پہلے خاوند سے ہے، اور اس طرح کہہ کر وہ لوگوں میں انتشار پھیلا رہا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ آنحضرت ﷺ کی تمام اولاد حضرت خدیجہؓ کے بطنِ مبارک سے تھی سوائے حضرت ابراہیمؓ کے کہ وہ حضرت ماریہ قبطیہؓ کے بطن سے پیداہوئے اور آنحضرت ﷺکی اولاد حضرت خدیجہؓ سے دو صاحبزادے ( حضرت قاسم اور حضرت عبداللہ ؓ جن کے دولقب طیب و طاہر ہیں) اور چار صاحبزادیاں ( زینب، رقیہ، اُمّ کلثوم اور فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہن) ہیں اور یہ احادیث اور تاریخ و سیرت کی مستند کتابوں سے ثابت ہے لہٰذا شخصِ مذکور کا خط کشیدہ جملہ محض تعصّب، عناد اور جہالت پر مبنی ہے جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی البداية و النهاية: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ وَلَدَتْ خَدِيجَةُ لِرَسُولِ اللَّهِ -صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غُلَامَيْنِ وَ أَرْبَعَ نِسْوَةٍ: الْقَاسِمَ، وَعَبْدَ اللَّهِ، وَ فَاطِمَةَ، وَ أُمَّ كُلْثُومٍ، وَ زَيْنَبَ، وَ رُقَيَّةَ.وَ قَالَ الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ عَبْدُ اللَّهِ هُوَ الطَّيِّبُ وَ هُوَ الطَّاهِرُ، وَ أَمَّا إبراهيم فمن ماریة الْقِبْطِيَّةِ الَّتِي أَهْدَاهَا لَهُ الْمُقَوْقِسُ صَاحِبُ إِسْكَنْدَرِيَّةَ (2/ 359)۔
و فی أسد الغابة: رقية بنت رسول الله - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أمها خديجة بنت خويلد - رضي الله عنهما -. روى الزبير بن بكار، عن عمه مصعب بن عبد الله، أن خديجة ولدت لرسول الله - صلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-فاطمة، و زينب، و رقية، و أم كلثوم. و روى أيضا عن ابن لهيعة، عن أبي الأسود، أن خديجة ولدت للنبي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زينب، و رقية، و فاطمة، و أم كلثوم. و روى محمد بن فضالة ، قال: سمعت أن خديجة ولدت للنبي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زينب، و أم كلثوم، و فاطمة، و رقية، و قيل: إن فاطمة أصغرهن عليهن السلام اه (7/ 114)۔
و فی أسد الغابة: زينب بنت رسول الله - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هي أكبر بناته، ولدت و لرسول الله - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثلاثون سنة، و ماتت سنة ثمان في حياة رسول الله - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خديجة بنت خويلد بن أسلم اه(7/ 131)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60557کی تصدیق کریں
0     3203
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ پیدائش 8 ربیع الاول یا 12 ربیع الاول؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا آپ ﷺ نے اذان دی تھی ؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اپنے بیٹے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی تھی؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سایہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • بعثت سے قبل آپ صلی اللہ علیہ و سلم کس دین کے پیروکار تھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا رسول اکرم ﷺ کا سایہ تھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورﷺ سے چاندی کی انگوٹھی اور نگینہ کا استعمال ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • آنحضرتؐ اور حضرت علیؓ کی نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیل

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریمؐ کے شقِ قمر سے متعلق اہل تشیع کا انکار کرنا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • جناب عبد المطلب کے بیٹوں کی صحیح تعداد اور ان کے نام

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 2
  • آپؐ نور ہے یا بشر؟ اور ’’الصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ ‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 1
  • حضورؐ کی حضرت خدیجہؓ سے اولاد

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریمؐ کی ولادت کی خوشی میں مٹھائی کی تقسیم

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • موئے مبارک کے حقیقت ہونے سے متعلق تحقیق کرنا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورؐ ،حضرت حسنؓ و حسین ؓکی نماز جنازہ سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریم ﷺ کے کرتہ مبارک سے متعلق

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورؐ کے اُمّی ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 1
  • "حضورﷺ نے زندگی بھر اذان نہیں دی"یہ میسج چلانا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • آپﷺ نور تھے یا بشر؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورؐ سے شادی کے وقت حضرت عائشہؓ کی عمر

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • روئے زمین پر افضل ترین مقام

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا نبی کریم ﷺ نے معراج میں تمام مراحل براق سواری سے طے کۓ ؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریم ﷺکے سایہ مبارک کا زمین پر پڑنے نہ پڑنے کی تحقیق

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • سادات کی تعیین حدیث کی روشنی میں

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورِ اکرم ﷺ سے زندگی میں کبھی کوئی نماز قضاء ہوئی ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
Related Topics متعلقه موضوعات