سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

آنحضرتؐ اور حضرت علیؓ کی نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیل

فتوی نمبر :
16677
| تاریخ :
2020-10-26
تاریخ / سیرت / سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

آنحضرتؐ اور حضرت علیؓ کی نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیل

آنحضرت ﷺ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟ اور رسمِ تدفین کس نے ادا فرمائی؟ مہربانی فرما کر جلد ی اور لازمی طور پر کتاب کے حوالے کے ساتھ جواب عطافرمائیں ۔جزاکم اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

آپ علیہ السلام پر باجماعت نمازِ جنازہ ادا نہیں کی گئی ، بلکہ پہلے مرد حضرات، ان کےبعد خواتین، ان کےبعد چھوٹے بچے اور غلام آپ علیہ السلام کے حجرہ مبارکہ میں ترتیب وار داخل ہوتے رہے اور آپ علیہ السلام پر نماز جنازہ پڑھ کر باہر آتے رہے اور پھر جب دفنانے کا موقع آیا تو درج ذیل روایت کے موافق روضہ اطہر میں حضرت علی ،حضرت فضل وقثم جو حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے بیٹے تھے اور آپ علیہ االسلام کے ایک غلام جن کا نام شقران تھا، یہ حضرات اترے تھے ۔جبکہ حضرت علی رضی اللہ کی تدفین کے وقت حضرت حسن اور حضرت حسین،عبداللہ بن جعفر اور خاندان کے بعض دیگر حضرات نے انہیں قبر میں اتارا اور تدفین فرمائی ۔ جبکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ پر نماز جنازہ پڑھانے والے کے متعلق کوئی روایت تلاش بسیار کے باوجود نہ مل سکی۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی البداية والنهایة: عن عكرمة عن ابن عباس قال: لما مات رسول الله -صلى الله عليه وسلم- أدخل الرجال فصلوا عليه بغير إمام أرسالا حتى فرغوا، ثم أدخل النساء فصلين عليه، ثم أدخل الصبيان فصلوا عليه، ثم أدخل العبيد فصلوا عليه أرسالا، لم يأمهم على رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أحد۔- (5 / 285(
و فی البداية والنهاية:وقال ابن الكلبي: شهد دفنه في الليل الحسن والحسين وابن الحنفية وعبد الله بن جعفر وغيرهم من أهل بيتهم فدفنوه في ظاهر الكوفة الخ- (7 / 366)
و فی تاريخ الخلفاء: و أقام علي الجمعة و السبت و توفي ليلة الأحد و غسله الحسن و الحسين و عبد الله بن جعفر و صلى عليه الحسن و دفن بدار الإمارة بالكوفة ليلا الخ- (1 / 155)
و فی سنن ابن ماجه: عن عكرمة عن ابن عباس قال : - لما أرادوا أن يحفروا لرسول الله - صلى الله عليه و سلم- (الی قولہ) فقال أبو بكر إني سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول ( ما قبض نبي إلا دفن حيث يقبض ) . قال فرفعوا فراش رسول الله - صلى الله عليه و سلم - الذي توفي عليه . فحفروا له ثم دفن - صلى الله عليه و سلم - وسط الليل من ليلة الأربعاء . ونزل في حفرته علي بن أبي طالب والفضل بن العباس وقثم أخوه وشقران مولى رسول الله صلى الله عليه و سلم الخ- (1 / 520) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ضیاء اللہ شوکت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 16677کی تصدیق کریں
0     3831
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ پیدائش 8 ربیع الاول یا 12 ربیع الاول؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا آپ ﷺ نے اذان دی تھی ؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اپنے بیٹے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی تھی؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سایہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • بعثت سے قبل آپ صلی اللہ علیہ و سلم کس دین کے پیروکار تھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا رسول اکرم ﷺ کا سایہ تھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورﷺ سے چاندی کی انگوٹھی اور نگینہ کا استعمال ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • آنحضرتؐ اور حضرت علیؓ کی نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیل

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریمؐ کے شقِ قمر سے متعلق اہل تشیع کا انکار کرنا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • جناب عبد المطلب کے بیٹوں کی صحیح تعداد اور ان کے نام

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 2
  • آپؐ نور ہے یا بشر؟ اور ’’الصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ ‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 1
  • حضورؐ کی حضرت خدیجہؓ سے اولاد

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریمؐ کی ولادت کی خوشی میں مٹھائی کی تقسیم

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • موئے مبارک کے حقیقت ہونے سے متعلق تحقیق کرنا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورؐ ،حضرت حسنؓ و حسین ؓکی نماز جنازہ سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریم ﷺ کے کرتہ مبارک سے متعلق

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورؐ کے اُمّی ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 1
  • "حضورﷺ نے زندگی بھر اذان نہیں دی"یہ میسج چلانا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • آپﷺ نور تھے یا بشر؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورؐ سے شادی کے وقت حضرت عائشہؓ کی عمر

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • روئے زمین پر افضل ترین مقام

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا نبی کریم ﷺ نے معراج میں تمام مراحل براق سواری سے طے کۓ ؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریم ﷺکے سایہ مبارک کا زمین پر پڑنے نہ پڑنے کی تحقیق

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • سادات کی تعیین حدیث کی روشنی میں

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورِ اکرم ﷺ سے زندگی میں کبھی کوئی نماز قضاء ہوئی ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
Related Topics متعلقه موضوعات