سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

"حضورﷺ نے زندگی بھر اذان نہیں دی"یہ میسج چلانا

فتوی نمبر :
60695
| تاریخ :
2009-11-21
تاریخ / سیرت / سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

"حضورﷺ نے زندگی بھر اذان نہیں دی"یہ میسج چلانا

کیا فرماتےہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آیا یہ مسئلہ درست ہے یا نہیں؟ کہ میرے موبائل فون پر ایک ایسا میسج آیا کہ ایسا کونسا کام ہے جس کے کرنے والے کو اللہ تعالیٰ بہت پسند کرتا ہے، لیکن حضرت محمدﷺ نے وہ کام نہیں کیا؟
جواب: حضور پاکؐ نے کبھی اذان نہیں دی تھی ، کیونکہ اگر آپﷺ اذان دیتے تو کائنات کی ہر چیز مسجد میں آجاتی اور نظامِ کائنات کی ہر چیز مسجد میں آجاتی اور نظام کائنات تباہ ہو جاتا ، یہ میسج مجھے اچھا لگا اور یہ میسج میں نے اپنے دوستوں کو بھی بھیجا ، جن میں ایک دوست نے یہی میسج ایک امام مسجد کو بھیجا ،اس کے جواب میں امام صاحب نے ایک حدیث بھیجی کہ جو شخص حضورؐ پاک کے نام سے کوئی بھی چیز بغیر تحقیق کے بیان کرے گا تو اُس شخص کا ٹھکانا جہنم ہے۔
۱۔ یہ اذان والا میسج جو میں نے تحریر کیا ہے، کیا یہ کوئی حدیث ہے؟
۲۔ اس میسج کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ مشہور یہی ہے جس کا ذکر میسج میں کیا گیا ہے، لیکن یہ میسج مذکور تفصیلات کے ساتھ ، بے اصل و بِلاتحقیق ہے، جبکہ تحقیقی بات یہ ہے جو ’’تقریراتِ رافعی‘‘ میں علامہ سیوطیؒ کے حوالے سے ایک مرسل روایت سےمنقول ہے کہ آپﷺ نے ایک بار اذان دی ہے، اس لیے بِلاتحقیق ایسے میسج کی تشہیر کرنا ،کہ جس سے آپﷺ کی توہین کا پہلو نکلتا ہو ، نہ صرف ناجائز ہے، بلکہ اپنی آخرت کو بھی تباہ کرنے کے مترادف ہے ، اس لیے اس طرح کے میسج کا تبادلہ اور تشہیر کرنے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: و في الضياء «أنه - عليه الصلاة والسلام - أذن في سفر بنفسه و أقام و صلى الظهر» و قد حققناه في الخزائن. (1/ 401)۔
و فی العرف الشذي شرح سنن الترمذي: عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ - النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي سَفَرٍ، فَانْتَهَوْا إِلَى مَضِيقٍ، فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ، فَمُطِرُوا، السَّمَاءُ مِنْ فَوْقِهِمْ، وَالبِلَّةُ مِنْ أَسْفَلَ مِنْهُمْ، " فَأَذَّنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَ هُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ(إلی قوله): (فأذن رسول الله. . إلخ) قال النووي: يدل الحديث على أنه -عليه الصلاة والسلام - أذن بنفسه في هذه الواقعة و قال الحافظ: سها النووي فإن في بعض طرق الحديث أمر بلالاً ليؤذن، و قال السيوطي في حاشية السنة: إنه عليه الصلاة والسلام أذن في واقعة أخرى و أتى برواية من طبقات ابن سعد. (1/ 389)۔
و فی شرح الزرقاني على الموطأ: هَلْ بَاشَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْأَذَانَ بِنَفْسِهِ؟ وَقَدْ رَوَى التِّرْمِذِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ الثَّقَفِيِّ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَذَّنَ فِي سَفَرٍ وَصَلَّى بِأَصْحَابِهِ وَ هُمْ عَلَى رَوَاحِلِهِمُ السَّمَاءُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَالْبِلَّةُ مِنْ أَسْفَلِهِمْ» ، قَالَ السُّهَيْلِيُّ: فَنَزَعَ بَعْضُ النَّاسِ بِهَذَا الْحَدِيثِ أَنَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَذَّنَ بِنَفْسِهِ، لَكِنْ رَوَى الْحَدِيثَ الدَّارَقُطْنِيُّ بِسَنَدِ التِّرْمِذِيِّ وَ مَتْنِهِ وَ قَالَ فِيهِ: فَأَمَرَ بِالْأَذَانِ فَقَامَ الْمُؤَذِّنُ فَأَذَّنَ، وَ الْمُفَصَّلُ يَقْضِي عَلَى الْمُجْمَلِ الْمُحْتَمَلِ، انْتَهَى.وَ تَبِعَ هَذَا الْبَعْضَ النَّوَوِيُّ فَجَزَمَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَذَّنَ مَرَّةً فِي سَفَرِهِ(1/ 263)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60695کی تصدیق کریں
0     1358
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ پیدائش 8 ربیع الاول یا 12 ربیع الاول؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا آپ ﷺ نے اذان دی تھی ؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اپنے بیٹے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی تھی؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سایہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • بعثت سے قبل آپ صلی اللہ علیہ و سلم کس دین کے پیروکار تھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا رسول اکرم ﷺ کا سایہ تھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورﷺ سے چاندی کی انگوٹھی اور نگینہ کا استعمال ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • آنحضرتؐ اور حضرت علیؓ کی نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیل

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریمؐ کے شقِ قمر سے متعلق اہل تشیع کا انکار کرنا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • جناب عبد المطلب کے بیٹوں کی صحیح تعداد اور ان کے نام

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 2
  • آپؐ نور ہے یا بشر؟ اور ’’الصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ ‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 1
  • حضورؐ کی حضرت خدیجہؓ سے اولاد

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریمؐ کی ولادت کی خوشی میں مٹھائی کی تقسیم

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • موئے مبارک کے حقیقت ہونے سے متعلق تحقیق کرنا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورؐ ،حضرت حسنؓ و حسین ؓکی نماز جنازہ سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریم ﷺ کے کرتہ مبارک سے متعلق

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورؐ کے اُمّی ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 1
  • "حضورﷺ نے زندگی بھر اذان نہیں دی"یہ میسج چلانا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • آپﷺ نور تھے یا بشر؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورؐ سے شادی کے وقت حضرت عائشہؓ کی عمر

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • روئے زمین پر افضل ترین مقام

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا نبی کریم ﷺ نے معراج میں تمام مراحل براق سواری سے طے کۓ ؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریم ﷺکے سایہ مبارک کا زمین پر پڑنے نہ پڑنے کی تحقیق

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • سادات کی تعیین حدیث کی روشنی میں

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورِ اکرم ﷺ سے زندگی میں کبھی کوئی نماز قضاء ہوئی ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
Related Topics متعلقه موضوعات