کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ تھا یا نہیں؟ دلائل کی روشنی میں بحوالہ جواب عنایت فرما کر ممنون فرمائیں۔
اگرچہ بہت سے اربابِ سیر نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے معجزات اور خصائص میں اس کا ذکر کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ دھوپ اور چاندنی میں زمین پر نہ پڑتا تھا، مگر ان سب اقوال کا مدار ذکوانؒ کی روایت ہے جو حکیم ترمذی رحمۃ اللہ علیہ کے ’’نوادر الاصول‘‘ کی طرف منسوب کی جاتی ہے، ان سب میں ما بہ الاشتراک یہی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ دھوپ اور چاندنی میں زمین پر نہ پڑتا تھا، جیسا کہ علامہ جلال الدین سیوطیؒ کی کتاب ’’ خصائص کبریٰ‘‘ کی عبارت ملاحظہ ہو :
اخرج الحکیم الترمذی : عن ذکوان ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لم یکن یریٰ لہ ظل فی شمس و لا قمر اھ(1/68)۔
ملا علی قاری کی کتاب ’’ شرح الشفاء‘‘ کی عبارت ملاحظہ ہو :
و ھذا معنی ما فی النوادر و لفظھا لم یکن لہ ظل فی شمس و لا قمر اھ(1/ 276)۔
علامہ شیخ عبد الحقؒ کی کتاب ’’مدارج النبوۃ‘‘ کی عبارت ملاحظہ ہو :و نبود مراں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم را سایہ نہ در آفتاب و نہ در قمر۔ (1/26)۔
تاہم یہ حدیث ضعیف ہے، مگر چونکہ یہ بات عوام و علماء میں مشہور چلی آرہی ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی اصل اس کی ضرور ہے ، دوسری بات یہ کہ مناقب و فضائل میں تشدد زیادہ نہیں ، تیسرا یہ کہ زمین پر سایہ کا واقع ہونا ، درحقیقت انسان کے لیے اس کی بڑی کمزوری اور عاجزی کو ظاہر کرتا ہے کہ تیرا سایہ جو تیری صورت کے مثل ہے زمین پر اسی طرح پڑا ہوا ہے کہ جو کوئی چاہے اس پر پیر رکھدے ،جو چاہے اس پر تھوک دے ، اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو اس سے بچالیا ہو ، تو کچھ تعجب نہیں، بہرحال اس امر کے اعتقاد کی بھی گنجائش ہے اور جو اس کا معتقد نہ ہو اس کی بھی گنجائش ہے، کیونکہ دلیل ایسی نہیں کہ جس کا تسلیم کرنا واجب ہے۔
ماخوذ از کفایۃ المفتی (1/ 87،86) و امداد الاحکام (1/ 340)۔
حضورﷺ سے چاندی کی انگوٹھی اور نگینہ کا استعمال ثابت ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0آنحضرتؐ اور حضرت علیؓ کی نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیل
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0آپؐ نور ہے یا بشر؟ اور ’’الصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ ‘‘ کہنا
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 1کیا نبی کریم ﷺ نے معراج میں تمام مراحل براق سواری سے طے کۓ ؟
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0حضورِ اکرم ﷺ سے زندگی میں کبھی کوئی نماز قضاء ہوئی ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0