سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ پیدائش 8 ربیع الاول یا 12 ربیع الاول؟

فتوی نمبر :
18108
| تاریخ :
2020-10-26
تاریخ / سیرت / سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ پیدائش 8 ربیع الاول یا 12 ربیع الاول؟

1۔مولانا طارق جمیل صاحب اللہ ان کو برکت دے ،اکثر بیانات میں آپ ﷺکی تاریخ پیدائش 12ربیع الاول 22اپریل اور منگل کی صبح چار بجکر بیس منٹ بتاتے ہیں ۔اور آپ اکثر فتووں میں ۸ ربیع الاول ؟
2۔اگر کوئی آپﷺ کی ولادت کادن اس نیت سے منائے کہ کنڈے کے بجائے اپنے گھر کی لائٹ استعمال کرے اور دیگر نمود ونمائش کے بجائے ایصال ثواب کی نیت سے میلاد وقرآن خوانی کرائیں اور کچھ کھا نا بناکر بھوکوں کو اس نیت سےکھلایا جائے کہ اس کا ثواب بھی ایصال ثواب کرائیں گے ،کیونکہ اس دن اللہ کے حبیب دنیا میں آئے ۔اللہ نے ہمارے نبی کو بھیجا ،تو کیا صحیح ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مشہور قول تو وہی ہے جو حضرت مولانا موصوف بتاتے ہیں کہ حضور ﷺکی ولادت مبارک 12ربیع الاول کو ہوئی ۔لیکن اصح قول کے اعتبار سے آپ ﷺ کا یوم ولادت 8ربیع الاول ہے ۔
جہاں تک قرآن خوانی اور صدقات کا تعلق ہے وہ بلا تخصیص ہر وقت جائز ہے ۔مگر اس امور کو اس دن کے ساتھ خاص کرکے ، زیادہ باعث ثواب سمجھنا اور ضرورت سے زیادہ لائٹنگ کرنا ،جبکہ تاریخ ولادت ہی متعین نہیں، بلکہ مختلف فیہ ہے ، اپنی طرف سے تاریخ خاص کرنا مزید یہ کہ اس میں بدعتی لوگوں سے مشابہت بھی ہے درست نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی البداية والنهاية: وَهَذَا مَا لَا خِلَافَ فِيهِ أَنَّهُ وُلِدَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وسلَّم يَوْمَ الِاثْنَيْنِ.( إلی قولہ) ثُمَّ الْجُمْهُورُ عَلَى أنَّ ذَلِكَ كَانَ فِي شَهْرِ رَبِيعٍ الْأَوَّلِ فَقِيلَ لِلَيْلَتَيْنِ خَلَتَا مِنْهُ ( إلی قولہ) وَقِيلَ لِثَمَانٍ خَلَوْنَ مِنْهُ حَكَاهُ الْحُمَيْدِيُّ عَنِ ابْنِ حَزْمٍ. وَرَوَاهُ مَالِكٌ وَعُقَيْلٌ وَيُونُسُ بْنُ يَزِيدَ وَغَيْرُهُمْ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ وَنَقَلَ ابْنُ عَبْدِ الْبَرِّ عَنْ أَصْحَابِ التَّارِيخِ أَنَّهُمْ صَحَّحُوهُ وَقَطَعَ بِهِ الْحَافِظُ الْكَبِيرُ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْخُوَارِزْمِيُّ وَرَجَّحَهُ الحافظ أبو الخطاب بن دِحْيَةَ فِي كِتَابِهِ التَّنْوِيرِ فِي مَوْلِدِ الْبَشِيرِ النَّذِيرِ وَقِيلَ لِعَشْرٍ خَلَوْنَ مِنْهُ نَقَلَهُ ابْنُ دِحْيَةَ فِي كِتَابِهِ وَرَوَاهُ ابْنُ عَسَاكِرَ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْبَاقِرِ وَرَوَاهُ مُجَالِدٌ عَنِ الشَّعْبِيِّ كَمَا مَرَّ. وَقِيلَ لِثِنْتَيْ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْهُ نَصَّ عَلَيْهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ فِي مُصَنَّفِهِ عَنْ عَفَّانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مِينَا عَنْ جَابِرٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُمَا قَالَا: وُلِدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الفيل يوم الاثنين الثامن عَشَرَ مِنْ شَهْرِ رَبِيعٍ الْأَوَّلِ وَفِيهِ بُعِثُ وَفِيهِ عُرِجَ بِهِ إِلَى السَّمَاءِ وَفِيهِ هَاجَرَ وَفِيهِ مَاتَ. وَهَذَا هُوَ الْمَشْهُورُ عِنْدَ الْجُمْهُورِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَقِيلَ لِسَبْعَ عَشْرَةَ (1) خَلَتْ مِنْهُ كَمَا نَقَلَهُ ابْنُ دِحْيَةَ عَنْ بَعْضِ الشِّيعَةِ. وَقِيلَ لِثَمَانٍ بَقِينَ مِنْهُ نَقَلَهُ ابْنُ دِحْيَةَ من خط الوزير أبي رافع بن الحافظ أبي محمد بن حَزْمٍ عَنْ أَبِيهِ وَالصَّحِيحُ عَنِ ابْنِ حَزْمٍ الْأَوَّلُ أَنَّهُ لِثَمَانٍ مَضَيْنَ مِنْهُ كَمَا نَقَلَهُ عَنْهُ الْحُمَيْدِيُّ وَهُوَ أَثْبَتُ. و ھکذا فی السیرۃ النبویۃ الابن کثیر ۔(2/ 319،320) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عطاء الرحمن حنیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 18108کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ پیدائش 8 ربیع الاول یا 12 ربیع الاول؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا آپ ﷺ نے اذان دی تھی ؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اپنے بیٹے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی تھی؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سایہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • بعثت سے قبل آپ صلی اللہ علیہ و سلم کس دین کے پیروکار تھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا رسول اکرم ﷺ کا سایہ تھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورﷺ سے چاندی کی انگوٹھی اور نگینہ کا استعمال ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • آنحضرتؐ اور حضرت علیؓ کی نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیل

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریمؐ کے شقِ قمر سے متعلق اہل تشیع کا انکار کرنا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • جناب عبد المطلب کے بیٹوں کی صحیح تعداد اور ان کے نام

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 2
  • آپؐ نور ہے یا بشر؟ اور ’’الصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ ‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 1
  • حضورؐ کی حضرت خدیجہؓ سے اولاد

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریمؐ کی ولادت کی خوشی میں مٹھائی کی تقسیم

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • موئے مبارک کے حقیقت ہونے سے متعلق تحقیق کرنا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورؐ ،حضرت حسنؓ و حسین ؓکی نماز جنازہ سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریم ﷺ کے کرتہ مبارک سے متعلق

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورؐ کے اُمّی ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 1
  • "حضورﷺ نے زندگی بھر اذان نہیں دی"یہ میسج چلانا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • آپﷺ نور تھے یا بشر؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورؐ سے شادی کے وقت حضرت عائشہؓ کی عمر

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • روئے زمین پر افضل ترین مقام

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا نبی کریم ﷺ نے معراج میں تمام مراحل براق سواری سے طے کۓ ؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریم ﷺکے سایہ مبارک کا زمین پر پڑنے نہ پڑنے کی تحقیق

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • سادات کی تعیین حدیث کی روشنی میں

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورِ اکرم ﷺ سے زندگی میں کبھی کوئی نماز قضاء ہوئی ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
Related Topics متعلقه موضوعات