کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک مسئلہ معلوم کرنا چاہتا ہوں جو ایک بندہ سے کسی نے بطورِ اعتراض سوال کیا ہے اور مسئلے کا بہت جلد جواب طلب کرنا چاہتا ہے، براہ ِکرم مکمل دلائل اور حوالوں کے ساتھ تحریر فرمائیں:
۱۔ نبی علیہ السلام جب پیدا ہوئے تو خوشی میں مٹھائی کس نے تقسیم کروائی تھی اس کا نام بتائیں؟
۲۔ اور اس وقت تین عورتیں تھیں، وہ کون کون تھی ان کے نام بتائیں، یعنی ولادت کے وقت اور مٹھائی تقسیم کرنے کی وقت ۔
۱۔ کتبِ سیر و احادیث میں اس کا کوئی ذکر نہیں۔
۲۔ آپ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر موجود دو خواتین کے اسماء گرامی کتبِ سیر میں آتے ہیں تیسری کےنام کا کوئی ذکر نہیں۔ اور وہ نام یہ ہیں :حضرت عمرو بن العاص کی والدہ جن کے ہاتھوں میں آپؐ کی ولادت باسعادت ہوئی اور دوسری خاتون آپؐ کے چچا ابولہب کی باندی" ثویبہ "ہیں، جس نے بعدمیں نےآپؐ کی رضاعی ماں ہونے کا شرف بھی حاصل کیا۔(تاریخ ابن کثیر ۱/۵۶۲)۔
ففی صحيح البخاري: قال عروة، وثويبة مولاة لأبي لهب: كان أبو لهب أعتقها، فأرضعت النبي - صلى الله عليه وسلم - الخ (7/ 9)۔
حضورﷺ سے چاندی کی انگوٹھی اور نگینہ کا استعمال ثابت ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0آنحضرتؐ اور حضرت علیؓ کی نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیل
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0آپؐ نور ہے یا بشر؟ اور ’’الصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ ‘‘ کہنا
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 1کیا نبی کریم ﷺ نے معراج میں تمام مراحل براق سواری سے طے کۓ ؟
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0حضورِ اکرم ﷺ سے زندگی میں کبھی کوئی نماز قضاء ہوئی ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0