متفرقات شعائر اسلام

’’ہم تو مسلمان نہیں‘‘ کہنے اور شعائرِ اسلام کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کرنا

فتوی نمبر :
60118
| تاریخ :
2007-11-15
آداب / شعائر اسلام / متفرقات شعائر اسلام

’’ہم تو مسلمان نہیں‘‘ کہنے اور شعائرِ اسلام کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام درجِ ذیل مسائل کے بارے میں کہ:
سوال نمبر1۔ایک مرتبہ میری بہن کے شوہر ہمارے گھر آئے اور اس وقت میری امی اور چھوٹے بھائی جس کی عمر تقریباً 14 سال ہے ، گھر میں موجود تھے، کچھ احوال ہونے کے بعد میرے بھائی نے کہا آپ نماز پڑھا کریں، بہن کے شوہر نے جواب دیا تم مسلمان ہو ، یہ الفاظ ہماری والدہ نے سن کر کہا کیا تم مسلمان نہیں ہو ؟ اس نے کہا ہم تو مسلمان نہیں۔
سوال نمبر2۔ پھر دوبارہ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد ہمارے گھر والوں نے اسی شخص سے کہا کہ آپ نماز پڑھیں اور اپنے ہوٹل کا کاروبار ، یعنی جس میں فلمیں اور گانے چلتے ہیں، یہ چھوڑدیں، کیونکہ یہ حرام کمائی ہے، اگر آپ ہوٹل نہیں بند کرتے اور نماز نہیں پڑتے تو آپ کو اپنی بیٹی نہیں دیں گے ، بہنوئی نے کہا کیا میں بیوی کی وجہ سے پڑھوں ؟ اور آپ لوگوں نے پہلے یعنی شادی کے وقت کیا یہ شرط لگائی تھی کہ نماز بھی پڑھنی ہے ؟
سوال نمبر3۔ اور ایک مرتبہ میری بہن نے اپنے شوہر کو دیکھا کہ وہ داڑھی منڈوا کر گھر آیا تو بہن نے کہا آپ داڑھی کیوں منڈواتے ہیں؟ شوہر نے الٹا سوال کیا کہ داڑھی سنت ہے یا فرض ؟ بہن نے کہا داڑھی فرض ہے تو شوہر نے کہا نہیں ، سنت ہے ،مگر جو رکھے یا نہ رکھے، ہر کسی کی اپنی مرضی اور پھر کہا میں داڑھی رکھ کر ہوٹل چلاؤں اور لوگ کیا کہیں گے ملا داڑھی رکھ کر ہوٹل چلاتاہے ، پھر بہن نے کہا کہ داڑھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی سنتِ مبارکہ ہے ، نہ رکھوگے تو جنت میں کس طرح جاؤگے،شوہر نے کہا سب سنتیں پوری کی ، اب رہ گئی ہے داڑھی ۔
سوال نمبر4۔ ایک دن بہن سے کہا تو مرنے کی خواہش رکھتی ہے ، خودکشی کرلے ، میں تجھے جنت دوں گا اور اس سے پہلے کہا کہ اے میرے اللہ! مجھے جنت بڑی دے ، لوگوں و فقیروں کو بانٹوں گا اور اپنوں کو نہیں دوں گا۔
سوال نمبر5۔ایک اور مرتبہ میری بہن سے شوہر نے برے یعنی خراب اشخاص کی طرف ارتکاب کرکے کہا آپ ان کی طرح ہیں ، تو کیسے مرے گی؟ یعنی تجھے کس طرح موت آئیگی ، اور اللہ اپنے بزرگ بندوں کو جلدی بلاتا ہے ، تیری اللہ کو کیا ضرورت ہے، اور بری یعنی خراب اشخاص کی تو عمریں لمبی ہوتی ہیں اور نیک لوگوں کی عمریں چھوٹی ہوتی ہیں۔
نوٹ: ایسے لوگوں کے لۓ شرعی کیا حکم ہے جو غلط الفاظ نکالتے ہیں اورشرعی حیثیت سے کیا ان لوگوں کے ایمان و نکاح میں اثر پڑتا ہے ؟ ان سب سوالوں کے تفصیلی جوابات مطلوب ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شخص مذکور اپنے مذکور اپنے غلط عقائد و نظریات اور بدگوئیوں کی وجہ سے بہت سخت گناہ گار ہوا ہے اور اگر مذکور جملہ کہ ’’ہم تو مسلمان نہیں‘‘ اس نے واقعہً استعمال کیا ہو تو یہ موجبِ کفر ہے، اس پر لازم ہے کہ آئندہ کے لۓ اس قسم کی فحش گوئی اور شعائرِ اسلام کی تحقیر والا رویہ اختیار کرنے سے اجتناب کرے اور احتیاطاً تجدیدِ ایمان اور تجدیدِ نکاح بھی کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفتاویٰ البزازية علٰی هامش الفتاویٰ الہندية : ضرب عبدہ أو ولدہ کثیرا ، فقیل له الست بمسلم فقال لا قیل یکفر إذا قال عمدًا و إن قال غلطًا لا یکفر اھ(ج۶، ص۳۳۰)۔
و فی حاشية ابن عابدين : لأن مناط التكفير ، و هو التكذيب أو الاستخفاف عند ذلك يكون ، أما إذا لم يعلم فلا إلا أن يذكر له أهل العلم اھ(4/ 223)۔
و فی الدر المختار : و فی شرح الوھبانية للشرنبلالی : ما یکون کفراً اتفاقاً یبطل العمل و النکاح و اولادہ اولاد الزنا و مافیه خلاف یؤمر بالاستغفار و التوبۃ و تجدید النکاح اھ(4/346/347)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60118کی تصدیق کریں
0     1069
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسجد کے حصہ کو وضو خانہ کے طور پر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات شعائر اسلام 0
  • اللہ میاں کہنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات شعائر اسلام 0
  • عام گزرگاہ کی تنگی کی وجہ سے مسجد کا کچھ حصہ اس میں شامل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات شعائر اسلام 0
  • ’’ہم تو مسلمان نہیں‘‘ کہنے اور شعائرِ اسلام کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • داڑھی کی حدود اور اس میں خط بنوانا

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 1
  • انگریزی لکھے ہوئےاسلامی ناموں کے تقدس کا حکم

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • قبلہ کی طرف پاؤں کرکے بیٹھنا

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • نومسلم کو بڑی عمر میں ختنہ کرانا- متفرق مسائل

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • زیر تعمیر مسجدکی دیوار پر کپڑے دھوکر لٹکانے کا حکم

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • اخبار سے قرآنی آیات کو نکال کر باقی حصہ پھینکنے کا حکم

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • کتب سماویہ بھی کلام اللہ ہیں

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • دین ابراھیمی اور دین اسلام میں کیا فرق ہے ؟

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • گنبد خضری ،مسجد نبوی کا گنبد ہے یا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مدفن کا؟؟

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • مسجد کے منبر کو منبر رسول بولنا

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
Related Topics متعلقه موضوعات