میرا سوال یہ ہے کہ ایک مسجد کی حدود متعین کرنے کے بعد مسجد سے باہر ایک اسٹور والے کمرے کو مسجد کا حصہ بنادیا گیا تھا، اب وہ مسجد دوبارہ شہید کرکے بنائی جارہی ہے، کیا اب اس اسٹور کو جو مسجد کا حصہ بنادیا گیا تھا، وضو خانہ کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں؟
جس جگہ کو ایک مرتبہ مسجد میں شامل کرکے مسجد کا درجہ دیا گیا ہو وہ قیامت تک مسجد بن جاتی ہے، اس لیے مذکور اسٹور کی جگہ جو مسجد میں شامل کی گئی ہے، اس میں وضو خانہ بنانا جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔
فی الدّر المختار: ویحرم فیه السؤال (إلی قوله) والوضوء الا فیما أعدّ لذٰلك وفی رد المحتار: تحت (قوله الوضوء) لأن ماءه مستقدر طبعا فیجب تنزیه المسجد عنه. الخ (ج۱، ص۶۶۰)