متفرقات شعائر اسلام

کیا داڑھی رکھنا واجب ہے؟

فتوی نمبر :
2739
| تاریخ :
آداب / شعائر اسلام / متفرقات شعائر اسلام

کیا داڑھی رکھنا واجب ہے؟

محترم جناب مفتی صاحب! السلام علیکم!
داڑھی رکھنا سنت سے یا واجب؟ براہ کرم مدلل جواب ارسال کریں کہ میں نے کسی کو جواب دینا ہے، میں نے سنا ہے کہ ہمارے نبی پاک ﷺ ایسے شخص سے منہ پھیر لیتے تھے، جس نے داڑھی نہیں رکھی ہو، کیا یہ صحیح ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

احادیث صحیحہ کی روشنی میں اور باجماع امت داڑھی رکھنا واجب و فرض عملی ہے۔اور داڑھی منڈانا حرام ہے، اسی طرح ایک قبضہ (مٹھی) سے کم ہونے کی صورت میں کتروانا بھی حرام ہے ۔ ائمہ اربعہ حنفیہ، مالکیہ ، شافعیہ اور حنابلہ کا اس پر اتفاق ہے ۔ ذیل میں چند احادیث مبارکہ جن سے داڑھی کا وجوب واضح ہے مع ترجمہ درج کی جارہی ہیں ملاحظہ ہوں جبکہ اس مسئلہ کی تفصیل کے لئے ’’داڑھی کا وجوب‘‘ مؤلفہ مولانا محمد زکریا کاندھلویؒ، ’’داڑھی کی شرعی حیثیت ‘‘ مولفہ مولانا قاری محمد طیب اور’’ اصلاحی الرسوم ‘‘ مؤلفہ مولانا محمد اشرف علی تھانوی وغیرہ کا مطالعہ مفید رہے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي مشكاة المصابيح: وعن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " خالفوا المشركين: أوفروا اللحى وأحفوا الشوارب ". و في رواية: «أنهكوا الشوارب وأعفوا اللحى» (2/ 1261)
ترجمہ: ابن عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مشرکین کی مخالفت کرو ڈاڑھیاں چھوڑ دو اور مونچھیں خوب کتراؤ۔
و في صحيح مسلم: عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه: «أمر بإحفاء الشوارب، وإعفاء اللحية» اھ (1/ 222)
ترجمہ: ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے ہمیں مونچھیں کترانے اور داڑھی رکھنے کا حکم دیا۔
وفيه أیضاً: عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «خالفوا المشركين أحفوا الشوارب، وأوفوا اللحى» اھ (1/ 222)
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نےفرمایا مونچھیں خوب کتراؤ اور داڑھیاں رکھو۔
و في الدر المختار: ولذا يحرم على الرجل قطع لحيته (إلی قوله) وأما الأخذ منها وهي دون ذلك كما يفعله بعض المغاربة، ومخنثة الرجال فلم يبحه أحد، وأخذ كلها فعل يهود الهند ومجوس الأعاجم فتح. (2/ 418) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
رضوان اللہ شریف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 2739کی تصدیق کریں
0     20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسجد کے حصہ کو وضو خانہ کے طور پر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات شعائر اسلام 0
  • اللہ میاں کہنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات شعائر اسلام 0
  • عام گزرگاہ کی تنگی کی وجہ سے مسجد کا کچھ حصہ اس میں شامل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات شعائر اسلام 0
  • ’’ہم تو مسلمان نہیں‘‘ کہنے اور شعائرِ اسلام کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • داڑھی کی حدود اور اس میں خط بنوانا

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 1
  • انگریزی لکھے ہوئےاسلامی ناموں کے تقدس کا حکم

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • قبلہ کی طرف پاؤں کرکے بیٹھنا

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • نومسلم کو بڑی عمر میں ختنہ کرانا- متفرق مسائل

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • زیر تعمیر مسجدکی دیوار پر کپڑے دھوکر لٹکانے کا حکم

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • مسجد کے منبر کو منبر رسول بولنا

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • اخبار سے قرآنی آیات کو نکال کر باقی حصہ پھینکنے کا حکم

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • کیا داڑھی رکھنا واجب ہے؟

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • کتب سماویہ بھی کلام اللہ ہیں

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • دین ابراھیمی اور دین اسلام میں کیا فرق ہے ؟

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • گنبد خضری ،مسجد نبوی کا گنبد ہے یا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مدفن کا؟؟

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
Related Topics متعلقه موضوعات