متفرقات شعائر اسلام

قبلہ کی طرف پاؤں کرکے بیٹھنا

فتوی نمبر :
58919
| تاریخ :
1995-02-02
آداب / شعائر اسلام / متفرقات شعائر اسلام

قبلہ کی طرف پاؤں کرکے بیٹھنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی قبلہ کی طرف پاؤں کرکے بیٹھتا ہے، میں ہر وقت منع کرتا ہوں ،وہ نہیں مانتا اور کہتا ہے کہ اس بارے میں کوئی نص وارد نہیں ہوئی ہے، کیا اس آدمی کا اعتراض صحیح ہے؟ بینوا توجروا!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کوئی شخص محض بے خیالی میں کبھی قبلہ رُخ ٹانگیں پھیلادے تو اس کا یہ عمل مکروہِ تنزیہی ہے مگر قبلہ رُخ ٹانگیں پھیلانے کو عادت بنالینا اور قصداً ایسا کرنا سخت بے ادبی اور گناہ کی بات ہے جس سے احتراز لازم ہے، لہٰذا شخصِ مذکور کو چاہئے کہ اپنے مذکورہ رویہّ سے احتراز کرے کیونکہ صغیرہ گناہ بھی بار بار کے اصرار کرنے سے کبیرہ گناہ کے حکم میں ہوجاتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی رد المختار: (وکذا مد رجلہ إلیہا) ہی کراہۃ تنزیہیۃ ولکن قال الرحمتی: سیأتی فی کتاب الشہادات أنہ بمد الرجل إلیہا ترد شہادتہ، وہذا یقتضی التحریم فلیحرر۔ اھـ (ج۱، ص۳۴۲)-
وفی تقریرات الرافعی: وہذا یقتضی التحریم فلیحرر: ما سیأتی محمول علٰی ما اذا اعتاد مد الرجل إلیہا فلا تقبل شہادتہ لأن الصغیرۃ تکون کبیرۃ بالمداومۃ۔ اھـ (ج۱، ص۴۲)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58919کی تصدیق کریں
0     1684
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسجد کے حصہ کو وضو خانہ کے طور پر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات شعائر اسلام 0
  • اللہ میاں کہنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات شعائر اسلام 0
  • عام گزرگاہ کی تنگی کی وجہ سے مسجد کا کچھ حصہ اس میں شامل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات شعائر اسلام 0
  • ’’ہم تو مسلمان نہیں‘‘ کہنے اور شعائرِ اسلام کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • داڑھی کی حدود اور اس میں خط بنوانا

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 1
  • انگریزی لکھے ہوئےاسلامی ناموں کے تقدس کا حکم

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • قبلہ کی طرف پاؤں کرکے بیٹھنا

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • نومسلم کو بڑی عمر میں ختنہ کرانا- متفرق مسائل

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • زیر تعمیر مسجدکی دیوار پر کپڑے دھوکر لٹکانے کا حکم

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • اخبار سے قرآنی آیات کو نکال کر باقی حصہ پھینکنے کا حکم

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • کتب سماویہ بھی کلام اللہ ہیں

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • دین ابراھیمی اور دین اسلام میں کیا فرق ہے ؟

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • گنبد خضری ،مسجد نبوی کا گنبد ہے یا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مدفن کا؟؟

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • مسجد کے منبر کو منبر رسول بولنا

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
Related Topics متعلقه موضوعات