میں نے اور شاید آپ نے بھی دیکھا ہوگا کہ لوگ اخبار (اردو، انگلش) سے قرآنی آیات والا حصّہ نکال کر باقی پھینک دیتے ہیں جن میں مختلف نام مثلاً محمد صدیق، نعمت اللہ وغیرہ لکھے ہوتے ہیں اور لوگ اس کا خیال نہیں رکھتے ،اس کے بارے میں کچھ رہنمائی فرمائیں۔
واضح ہو کہ متبرک کلمات خواہ کسی کاغذ واخبار پر مکتوب ہوں یا کسی کپڑے وغیرہ پر ان کا احترام وحفاظت ضروری ہے، اس لیے کسی اخبار ،رسالے سے محض آیات کریمہ کا ترجمہ نکال کر محفوظ کرنا کافی نہیں بلکہ اس میں مکتوب دیگر متبرک کلمات واسماء کی بنا پر بھی ان کی حفاظت ضروری ہے۔