متفرقات شعائر اسلام

کتب سماویہ بھی کلام اللہ ہیں

فتوی نمبر :
29711
| تاریخ :
آداب / شعائر اسلام / متفرقات شعائر اسلام

کتب سماویہ بھی کلام اللہ ہیں

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ اللہ پاک نے جو آسمانی کتب نازل فرمائی ہیں وہ سب اللہ کا کلام ہیں یا صرف قرآن مجید کو یہ شرف حاصل ہے؟دلیل دے کر واضح کریں جب کہ مولانا ۔۔۔۔صاحب نے فرمایا کہ صرف قرآن وہ واحد کتاب ہے جو کلام اللہ ہے باقی نہیں،اس پر ایک طبقے نے اعتراض کیا اور کفر کا فتوی بھی لگایا ہے،واضح اور مکمل جواب دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرآن مجید کی طرح باقی آسمانی کتابیں تورات،زبور،انجیل بھی کلام اللہ ہیں ،البتہ آج کل جن کتابوں کو تورات،زبور،انجیل کہا جاتا ہے حالانکہ ان میں تحریف کی گئی ہے ،ان کے بارے میں یہ عقیدہ رکھنا کہ یہ اصل آسمانی کتابیں ہیں غلط ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: {يَكْتُبُونَ الْكِتَابَ بِأَيْدِيهِمْ ثُمَّ يَقُولُونَ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ} [البقرة: 79]
و فی صحيح البخاري : عن عبد الله بن عباس رضي الله عنهما، قال: " يا معشر المسلمين، كيف تسألون أهل الكتاب، وكتابكم الذي أنزل على نبيه صلى الله عليه وسلم أحدث الأخبار بالله، تقرءونه لم يشب، وقد حدثكم الله أن أهل الكتاب بدلوا ما كتب الله وغيروا بأيديهم الكتاب، فقالوا: هو من عند الله ليشتروا به ثمنا قليلا، أفلا ينهاكم ما جاءكم من العلم عن مساءلتهم، ولا والله ما رأينا منهم رجلا قط يسألكم عن الذي أنزل عليكم "(3/ 181)
و فی الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) : (ويكره له قراءة توراة وإنجيل وزبور) لأن الكل كلام الله وما بدل منها غير معين. (1/ 175)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 29711کی تصدیق کریں
0     1343
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسجد کے حصہ کو وضو خانہ کے طور پر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات شعائر اسلام 0
  • اللہ میاں کہنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات شعائر اسلام 0
  • عام گزرگاہ کی تنگی کی وجہ سے مسجد کا کچھ حصہ اس میں شامل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات شعائر اسلام 0
  • ’’ہم تو مسلمان نہیں‘‘ کہنے اور شعائرِ اسلام کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • داڑھی کی حدود اور اس میں خط بنوانا

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 1
  • انگریزی لکھے ہوئےاسلامی ناموں کے تقدس کا حکم

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • قبلہ کی طرف پاؤں کرکے بیٹھنا

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • نومسلم کو بڑی عمر میں ختنہ کرانا- متفرق مسائل

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • زیر تعمیر مسجدکی دیوار پر کپڑے دھوکر لٹکانے کا حکم

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • اخبار سے قرآنی آیات کو نکال کر باقی حصہ پھینکنے کا حکم

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • کتب سماویہ بھی کلام اللہ ہیں

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • دین ابراھیمی اور دین اسلام میں کیا فرق ہے ؟

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • گنبد خضری ،مسجد نبوی کا گنبد ہے یا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مدفن کا؟؟

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • مسجد کے منبر کو منبر رسول بولنا

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
Related Topics متعلقه موضوعات