محترم مفتی صاحب، میں اپنی بیٹی کا نام تقویم بنت آصف رکھنا چاہ رہا ہوں، برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں ۔
واضح ہوکہ تقویم کے معنی (اصلاح ،سدھار،جنتری) کے آتے ہیں،چنانچہ سائل کیلئے اپنی بیٹی کا مذکور نام رکھنا اگرچہ درست ہے،لیکن بہتر یہ کہ ازواج مطہرات اور دیگر صحابیات رضوان اللہ علیھن اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے ۔
وفی مشکاۃ المصابیح :عن ابی وھب الجشمی قال :قال رسول اللہ ﷺ تسموا باسماء الانبیاء واحب الاسماء الی اللہ عبداللہ وعبدالرحمن اھ (2/409)
وفی المرقاۃ شرح المشکاۃ :عن ابی الدرداء رضی اللہ عنة قال قال رسول اللہ ﷺ تدعون یوم القیامة باسمائکم واسماء آبائکم فاحسنوا اسماءکم اھ (8/526)
وفی الشامیة:التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عبادة ولا ذكره رسوله - صلى الله عليه وسلم ولا يستعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لا يفعل اھ(6/417)
وفی القاموس الوحید :التقویم:اصلاح ،سدھار،کلینڈر،اھ (1370) واللہ اعلم